لارڈز ٹیسٹ: انگلینڈ کی برتری 435 رنز

،تصویر کا ذریعہGetty
لارڈز میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کھیل کے اختتام پر سری لنکا نے انگلینڈ نے خلاف پہلی اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 140 رنز بنائے ہیں۔
سری لنکا کو انگلینڈ کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 435 رنز کی ضرورت ہے اور پہلی اننگز میں اس کی نو وکٹیں باقی ہیں۔
<link type="page"><caption> میچ کا تفصیلی سکور کارڈ</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/sport/cricket/scorecard/88657" platform="highweb"/></link>
دوسرے دن کھیل کے اختتام پر کمار سنگا کارا اور کوشل سلوا کریز پر موجود تھے اور دونوں نے بالترتیب 32 اور 62 رنز بنائے تھے۔
سری لنکا کی جانب سے دی موتھ اور کوشل سلوا نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 54 رنز بنائے۔
اس سے قبل سری لنکا نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔
انگلینڈ کی جانب سے ایلسٹر کک اور سام رابسن نے اننگز کا آغاز کیا۔
انگلینڈ کا آغاز اچھا نہ تھا اور ایک موقع پر 209 رنز کے مجموعی سکور پر اس کی نصف ٹیم پویلین لوٹ گئی۔
اس موقع پر انگلینڈ کے بلے باز جو روٹ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف اپنی ٹیم کو مشکل سے نکالا بلکہ 16 چوکوں کی مدد سے شاندار ڈبل سنچری بنائی اور آؤٹ نہیں ہوئے۔
انگلینڈ کے دوسرے نمایاں بلے باز میٹ پرائر رہے جنھوں نے 10 چوکوں کی مدد سے 86 رنز بنائے۔
انگلینڈ نے پہلی اننگز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 575 رنز بنا کر اننگز ڈکلئیر کر دی تھی۔
سری لنکا کی جانب سے نوان پردیپ نے چار اور شمندہ ارنگا نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔



