مانچسٹر : تیسرے میچ میں انگلینڈ فاتح

کرس جارڈن نے 29 رنز کے عوض سری لنکا کے پانچ بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنکرس جارڈن نے 29 رنز کے عوض سری لنکا کے پانچ بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی

انگلینڈ نے سری لنکا کو تیسرے ایک روزہ میچ میں دس وکٹوں سے شکست دے کر پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل کر لی۔

مانچسٹر میں بدھ کو کھیلے جانے والے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر سری لنکا کی ٹیم کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی تو اس کی پوری ٹیم صرف 67 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

<link type="page"><caption> میچ کا تفصیلی سکور کارڈ</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/sport/0/cricket/27591839" platform="highweb"/></link>

انگلینڈ نے 68 رنز کا مطلوبہ ہدف بغیر کسی نقصان 12.1 اوورز میں حاصل کر لیا۔

سری لنکا کی جانب سے تلکارتنے دلشان اور تھری مانے نے اننگز کا آغاز کیا۔

سری لنکا کے بلے باز انگلینڈ کی تباہ کن بولنگ کا سامنا نہ کر سکے اور اس کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔

سری لنکا کے سات بلے بازوں کا سکور دوہرے ہندسوں میں بھی نہ پہنچ سکا۔

سری لنکا کی جانب سے سنگاکارا نے 13 اور جے وردھنے نے 12 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جیت میں اہم کردار کرس جارڈن نے ادا کیا، انھوں نے صرف 29 رنز کے عوض سری لنکا کے پانچ بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو دو ایک کی برتری حاصل ہے۔

ڈرہم میں کھیلے جانے والے دوسرے ایک روزہ میچ میں سری لنکا نے انگلینڈ کو 157 رنز سے جب کہ انگلینڈ نے اوول میں کھیلے پہلے میچ میں 81 رنز سے فتح حاصل کی تھی۔