لارڈز میں سری لنکا کی فتح، سیریز برابر

،تصویر کا ذریعہGetty
لارڈز میں کھیلے جانے والے چوتھے ایک روزہ میچ میں سری لنکا نے انگلینڈکو شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز برابرکر دی ہے۔
سنیچر کو انگنڈ نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
سری لنکا نے مقررہ 50 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 300 رنز بنائے۔
<link type="page"><caption> میچ کا تفصیلی سکور کارڈ</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/sport/cricket/scorecard/89071" platform="highweb"/></link>
301 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم 50 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 293 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
انگلینڈ کے بٹلر 121 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے اور مین آف دی میچ کے حق دار ٹھہرے۔
سری لنکا کی اننگز میں سنگاکارا نے 14 چوکوں کی مدد سے 112 رنز بنائے۔
پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز دو دو سے برابر ہو گئی ہے۔
مانچسٹر میں کھیلے جانے والے تیسرے میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا کو دس وکٹوں سے شکست دی تھی۔
ڈرہم میں کھیلے جانے والے دوسرے ایک روزہ میچ میں سری لنکا نے انگلینڈ کو 157 رنز سے جب کہ انگلینڈ نے اوول میں کھیلے پہلے میچ میں 81 رنز سے فتح حاصل کی تھی۔
دونوں ٹیموں سیریز کے فیصلہ کن میچ میں 3 جون کو برمنگھم میں مدمقابل ہوں گی۔



