آئی پی ایل: چینیئی سپر کنگز کی شاندار کامیابی

چینئی سپر کنگز نے میچ 93 رنز سے جیتا

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنچینئی سپر کنگز نے میچ 93 رنز سے جیتا

انڈین پریمیئر لیگ کے ساتویں سیزن کے آٹھویں میچ میں چینیئی سپر کنگز نے ڈیلی ڈيئر ڈیولز کو 93 رنز سے شکست دے کر شاندار کامیابی حاصل کی۔

ابو ظہبی میں کھیلےگئے اس میچ میں چینیئی سپر کنگز کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 177 رن سکور کیے۔

178 رن کے تعاقب میں دہلی کی ٹیم کا آغاز اچھا نہیں تھا اور چینیئی کی اچھی باؤلنگ کے سامنے اس کے بلے باز جم نہ سکے۔

ڈیلی ڈیئر ڈیولز کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی گئیں اور بالآخر 16ویں اوور کی چوتھی گيند پر 84 رن بنا کر پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔

روی چندرن اشون نے اچھی بالنگ کا مظاہرہ کیا اور انہوں نے دو اہم وکٹیں حاصل کیں۔

چینیئی کی طرف سے بیٹنگ کرتے ہوئے سریش رائینا نے 41 گیندوں پر 56 رن سکور کیے جبکہ کپتان مہندر سنگھ دھونی نے بھی شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 15 بالوں پر 32 رن بنائے۔

دہلی کی ٹیم کے بولر جے دیو نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

چینیئی کی ٹیم اپنے پہلے میچ میں کنگز الیون پنجاب کی ٹیم سے ہار گئی تھی اس طرح یہ اس کی پہلی فتح ہے۔

ڈیلہی ڈیئر ڈيولز کا یہ تیسرا میچ تھا۔ پہلے میچ میں اسے بنگلور کی ٹیم نے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میں اس نے کولکتہ نائٹ رائڈرز کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی۔

اس سیزن میں یہ اس کی دوسری شکست ہے۔