ہالینڈ نے انگلینڈ کو ہرا دیا

سٹورٹ براڈ نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشنسٹورٹ براڈ نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا

بنگلہ دیش میں جاری پانچویں آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں ہالینڈ کی ٹیم نےانگلینڈ کو 45 رنز سے شکست دے دی ہے۔

انگلینڈ نے ٹاس جیت کر ہالینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی اور ہالینڈ نے 20 اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنائے۔

<link type="page"><caption> میچ کا لائیو سکور کارڈ</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/sport/cricket/scorecard/88774" platform="highweb"/></link>

ابتدا ہی سے انگلش بلے بازوں کے لیے ہالینڈ کے بولروں کو کھیلنا مشکل ہو رہا تھا اور اس کی پوری ٹیم صرف 88 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

پاکستانی گجرات میں پیدا ہونے والے ہالینڈ کے کھلاڑی مدثر بخاری جو ابھی تک اس ٹورنامنٹ میں کوئی وکٹ نہیں لے سکے تھے، اس میچ میں بہت کامیاب ثابت ہوئے اور انھیں تین وکٹیں صرف 12 رن کے عوض حاصل کیں۔ اس وجہ سے انھیں مین آف دی میچ بھی قرار دیا گیا۔

کرکٹ کے مبصرین کو انگلینڈ کی ہالینڈ کے ہاتھوں شکست کو غیر معمولی اور حیران کن قرار دے رہے ہیں۔

بخاری نے میچ کے بعد بات کرتے ہوئے کہا کہ پاور پلے میں چار وکٹیں حاصل کرنے کے بعد انھیں احساس ہوا کہ وہ یہ میچ جیت سکتے ہیں۔

کرکٹ کھیلنے والے تین بڑے ملک، جنھیں بگ تھری بھی کہا جاتا ہے، ان میں دو ملک آسٹریلیا اور انگلینڈ انتہائی مایوس کن کارکردگی دکھا کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔

ہالینڈ کی طرف سے بریسی سب سے کامیاب رہے اور انھوں نے 45 گیندوں پر 48 رن بنائے۔

انگلینڈ کی طرف سے سٹورٹ براڈ نے تین وکٹیں حاصل کئیں۔

انگلینڈ اور ہالینڈ دونوں ٹیمیں اس ٹورنامنٹ میں سیمی فائنل تک رسائی حاصل نہیں کر سکتیں
،تصویر کا کیپشنانگلینڈ اور ہالینڈ دونوں ٹیمیں اس ٹورنامنٹ میں سیمی فائنل تک رسائی حاصل نہیں کر سکتیں

روی بھوپارا نے چار اووروں میں 15 رنز دے کر ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 133 کا سکور اب تک کے کھیلے گئے میچوں میں کوئی بہت بڑا سکور نہیں تھا، لیکن برطانیہ کے یہ سکور پہاڑ جیسا ثابت ہوا۔

یاد رہے کہ انگلینڈ اور ہالینڈ دونوں ٹیمیں اس ٹورنامنٹ میں سیمی فائنل تک رسائی حاصل نہیں کر سکیں۔

ہالینڈ کی ٹیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف بھی بہت اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا تھا، اور صرف پانچ رنز سے ہاری تھی۔

اس ٹورنامنٹ میں انگلینڈ جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ سے شکست کھا چکا ہے جبکہ وہ سری لنکا کو ہرانے میں کامیاب ہو گیا تھا۔

ہالینڈ نے ٹورنامنٹ کے اس مرحلے میں ابھی تک کوئی کامیابی حاصل نہیں کی تھی مگر بڑی ٹیموں کے خلاف زبر دست کھیل پیش کیا ہے۔