نیوزی لینڈ نےباآسانی ہالینڈ کو ہرا دیا

نیدرلینڈز کے ٹام کوپر نے کولی فائنگ میچ میں زبردست بیٹنگ کا مظاہرہ کیا تھا

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشننیدرلینڈز کے ٹام کوپر نے کولی فائنگ میچ میں زبردست بیٹنگ کا مظاہرہ کیا تھا

بنگلہ دیش میں جاری ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے گروپ بی کے میچ میں نیوزی لینڈ نے ہالینڈ کو ہرا دیا ہے۔ ہالینڈ نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 152 رنز کا ہدف دیا تھا جسے نیوزی لینڈ نے انیس اوروں میں چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

لائیو سکور کارڈ

نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر ہالینڈ کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی تھی۔ ہالینڈ نے مقررہ بیس اوروں میں چار وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز سکور کیے۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں ٹرینٹ بولٹ اور جمی نیشیم کو کھیلنے کا موقع دیا گيا ہے۔

نیوزی لینڈ کی ٹورنامنٹ میں دوسری فتح ہے۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ نے بارش سے متاثرہ میچ میں انگلینڈ کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی جبکہ جنوبی افریقہ سے صرف دو رنز سے ہار گئی تھی۔

نیوزی لینڈ حالیہ دنوں اچھے فارم میں نظر آئی ہے۔ اس ٹونامنٹ سے قبل اس نے بھارت کے خلاف ہوم سیریز میں زبردست کامیابی حاصل کی تھی۔

اسی میدان پر دوسرے میچ میں انگلینڈ پوری کوشش کرے گا کہ یہ میچ جیت کر وہ سیمی فائنل کی اپنی دوڑ میں قائم رہے۔