’حادثے سے قبل شوماکر کی رفتار مناسب تھی‘

29 دسمبر کو پیش آنے والے حادثے میں شوماکر کے سر پر شدید چوٹیں آئی تھیں
،تصویر کا کیپشن29 دسمبر کو پیش آنے والے حادثے میں شوماکر کے سر پر شدید چوٹیں آئی تھیں

تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ ’ایف ون فارمولا کار‘ کے کامیاب ترین ڈرائیور مائیکل شوماکر حادثے کے وقت ایک ماہر سکیئنگ کرنے والے کی رفتار سے سکیئنگ کر رہے تھے۔

ان کے ہیلمٹ پر لگے کیمرے سے حاصل ہونے والی فوٹیج سے پتا چلا ہے کہ جس وقت انھیں حادثہ پیش آیا اور وہ ایک چٹان سے ٹکرا کر گرے تو وہ ’ایک ماہر اور اچھے سکیئر کی رفتار پر جا رہے تھے۔‘

<link type="page"><caption> شوماکر کی صحت کے بارے میں خبروں پر تنبیہ</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/urdu/sport/2014/01/140104_schumacher_birthday_vigil_tim.shtml" platform="highweb"/></link>

تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ حادثے سے قبل وہ مقرر کردہ راستے سے آٹھ میٹر باہر جا رہے تھے۔

ان کے مطابق 45 سالہ شوماکر نے راستے سے ہٹنے پر اپنی رفتار کم کرنے کی کوشش نہیں کی۔

29 دسمبر کو پیش آنے والے حادثے میں شوماکر کے سر پر شدید چوٹیں آئی تھیں۔

فارمولا ون کار ریسنگ کی تاریخ کے کامیاب ترین ڈرائیور شوماکر فرانس میں گذشتہ ہفتے سکیئنگ کے دوران شدید زخمی ہونے کے بعد گرینوبل کے ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں اور ڈاکٹروں نے انھیں کوما میں رکھا ہوا ہے۔

شوماکر کی 45ویں سالگرہ کے موقع پر ان کے مداحوں نے گرینوبل میں ہسپتال کے باہر دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا تھا۔

جرمنی سے تعلق رکھنے والے مائیکل شوماکر نے سنہ 2012 میں دوسری بار ریٹائرمنٹ لی تھی۔ انھیں فرنچ ایلپس کے پہاڑی سلسلے میں واقع میربل کے الپائن تفریحی مقام میں سکیئنگ کے دوران ان کا سر ایک چٹان سے ٹکرا گیا تھا۔

اس ٹکراؤ کے نتیجے میں ان کا ہیلمٹ ٹوٹ گیا تھا۔ اس ہیلمٹ پر نصب کیمرا فرانسیسی پولیس کے حوالے کیا گیا ہے تاکہ وہ مائیکل کو پیش آنے والے حادثے کی وجوہات جان سکے۔