جنوبی افریقہ نے بھارت کو دس وکٹوں سے ہرا دیا

جنوبی افریقہ کے بولر ڈیل سٹین کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا
،تصویر کا کیپشنجنوبی افریقہ کے بولر ڈیل سٹین کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا

ڈربن میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پانچویں دن جنوبی افریقہ نے بھارت کو دس وکٹوں سے شکست دے دی۔

جنوبی افریقہ نے 58 رنز کا مطلوبہ ہدف بغیر کسی نقصان کے پورا کر لیا۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے دوسری اننگز میں گریم سمتھ اور پیٹرسن نے دوسری اننگز کا آغاز کیا۔

<link type="page"><caption> تفصیلی سکور کارڈ</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/sport/cricket/scorecard/88538" platform="highweb"/></link>

دونوں بلے بازوں نے صرف 11.4 اوورز میں 58 رنز کا مطلوبہ حاصل کر لیا۔

اس سے پہلے بھارت کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 223 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

بھارت کی جانب سے دوسری اننگز میں اجنکا ریحانے نے11 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 96 رنز بنائے۔

بھارت کے چار بلے بازوں کا سکور دوہرے ہندے میں پہنچ نہ سکا۔

بھارت کی جانب سے ویراٹ کوہلی اور پجارا نے پیر کو پانچویں دن کے کھیل کا آغاز کیا۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے دوسری اننگز میں پیٹرسن نے چار جب کہ سٹین اور فیلنڈر نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس میچ میں بھارت نے پہلی اننگز میں 334 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں جنوبی افریقہ نے 500 رنز بنا کر بھارت کے خلاف پہلی اننگز میں 166 رنز کی برتری حاصل کی تھی۔

جنوبی افریقہ کے بولر ڈیل سٹین کو میچ کا بہترین جب کہ جنوبی افریقہ ہی کے اے بی ڈی ویلیئرز کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد برابری پر ختم ہو گیا تھا۔