ڈربن ٹیسٹ:’بھارتی ٹیم مشکلات کا شکار‘

بھارت کی دوسری اننگز کا آغاز دھاون اور وجے نے کیا اور دونوں بلے باز 52 کے سکور پر پویلین واپس لوٹ گئے
،تصویر کا کیپشنبھارت کی دوسری اننگز کا آغاز دھاون اور وجے نے کیا اور دونوں بلے باز 52 کے سکور پر پویلین واپس لوٹ گئے

ڈربن میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن کھیل کے اختتام پر بھارت نے اپنی دوسری اننگز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 68 رنز بنائے ہیں۔

بھارت کو اب بھی جنوبی افریقہ کی برتری ختم کرنے کے لیے 98 رنز درکار ہیں اور اس کی آٹھ وکٹیں باقی ہیں۔

اس میچ میں بھارت نے اپنی پہلی اننگز میں 334 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں جنوبی افریقہ نے بھارت پر پہلی اننگز میں 166 رنز کی برتری حاصل کر لی تھی۔

<link type="page"><caption> تفصیلی سکور کارڈ</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/sport/cricket/scorecard/88538" platform="highweb"/></link>

دوسری اننگز میں بھارت کے آؤٹ ہونے والے بلے باز دونوں اوپنرز شیکھر دھون اور مرلی وجے تھے۔ بھارت کی پہلی وکٹ آٹھ اور دوسری 52 کے مجموعی سکور پر گری۔

جب کھیل ختم ہوا تو چیتیشور پجارا اور ورات کوہلی کریز پر موجود تھے۔

ژاک کیلس نے 10 چوکوں کی مدد سے 78 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے
،تصویر کا کیپشنژاک کیلس نے 10 چوکوں کی مدد سے 78 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے

اس سے قبل میچ کے چوتھے دن جنوبی افریقہ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 500 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

جنوبی افریقی اننگز کی خاص بات اپنا آخری ٹیسٹ میچ کھیلنے والے ژاک کیلس کی سنچری تھی جنھوں نے 115 رنز بنائے۔

ان کے علاوہ ابراہم ڈی ویلیئرز اور پیٹرسن نے نصف سنچریاں بنا کر ٹیم کو برتری دلانے میں مدد دی۔

بھارت کی جانب سے رویندر جدیجا 6 وکٹیں حاصل کر کے نمایاں بالر رہے۔

بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد برابری پر ختم ہو گیا تھا۔

اس سے قبل تین ميچوں کی ون ڈے سیریز میں جنوبی افریقہ نے بھارت کو دو صفر سے مات دی تھی جبکہ تیسرا میچ بارش کی نظر ہو گيا تھا۔