ڈربن: جنوبی افریقہ نے میچ اور سیریز جیت لی

جنوبی افریقہ کے کونٹن ڈی کاک کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا
،تصویر کا کیپشنجنوبی افریقہ کے کونٹن ڈی کاک کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا

ڈربن میں کھیلے جانے والے دوسرے ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقہ نے بھارت کو 134 رنز سے شکست دے کر تین مچیوں پر مشتمل سیریز دو صفر سے جیت لی۔

بھارت کی پوری ٹیم 281 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 34.1 اوورز میں پویلین لوٹ گئی۔

<link type="page"><caption> میچ کا تفصلی سکور کارڈ</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/sport/cricket/scorecard/88534" platform="highweb"/></link>

بھارت کے پانچ بلے بازووں کا سکور دوہرے ہندے میں بھی داخل نہ ہو سکا اور اس کے دو کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوئے۔

بھارت کی جانب سے سریش رائنا نے 36 اور رویندر جڈیجا نے 26 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے ٹسوبے نے چار، سٹین نے تین اور مورنی مورکل نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 49 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 280 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کی اننگز کی خاص بات ہاشم آملہ اور کونٹن ڈی کاک کی شاندار بلے بازی تھی۔

دونوں کھلاڑیوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 194 رنز بنائے۔

ہاشم آملہ نے آٹھ چوکوں کی مدد سے 100 جب کہ کوئنٹن ڈی کاک نے نو چوکوں کی مدد سے 106 رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے محمد شامی نے تین، ایشون اور رویندر جڈیجا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

جنوبی افریقہ کے کونٹن ڈی کاک کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اتوار کو کھیلے جانے والے اس میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

جوہانسبرگ میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقہ نے بھارت کو 141 رنز سے شکست دے تھی۔