کوچی: بھارت کی چھ وکٹوں سے فتح

کوہلی نے شروع ہی سے جارحانہ انداز اختیار کیے رکھا
،تصویر کا کیپشنکوہلی نے شروع ہی سے جارحانہ انداز اختیار کیے رکھا

بھارت کے شہر کوچی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ایک روزہ کرکٹ میچ میں بھارت کی ٹیم نے چھ وکٹوں سے کامیابی حاصل کر لی ہے۔

راوندر جادیجا اور سریش راینا نے پہلے اپنے سپنگ بالنگ سے ویسٹ انڈیز کو 212 کے مجموعی سکور پر محدود کر دیا اس کے بعد روہت شرما اور ویرات کھولی نے شاندار بلے بازی سے میچ آسانی سے جیت لیا۔

شنکر دہون چوتھے ہی اوور میں ہولینڈ کی گیند پر وکٹ کے پیچھے کیچ آؤٹ ہو گئے۔ لیکن اس کے بعد روہت شرما اور ویرات نے 133 رنز کی شراکت کی۔

ویسٹ انڈیز کی اننگز کی ابتدا ہی اچھی نہ ہو سکی اور خطرناک بلے باز گیل کوئی رن بنائے بغیر رن آؤٹ ہو گئے۔

ویسٹ انڈیز کی طرف سے ڈرین براو نے 77 گیندوں میں 59 رنز بنائے لیکن ان کے علاوہ ویسٹ انڈیز کا کوئی بلے باز قابل ذکر کارکردگی نہیں دکھا سکا۔

بھارت کی جانب سے محمد شامی اور رویندر جدیجا نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔