جوہانسبرگ: پہلے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقہ فاتح

جنوبی افریقہ کے ڈی کاک کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا
،تصویر کا کیپشنجنوبی افریقہ کے ڈی کاک کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا

جوہانسبرگ میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقہ نے ڈک ورتھ لوئس کے تحت پاکستان کو چار رنز سے شکست دے دی ہے۔

بارش کی وجہ سے جب میچ کو روکا گیا تو اس وقت پاکستان نے 9.1 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 60 رنز بنائے تھے۔

پاکستان کی جانب سے ناصر جمشید نے 18 اور محمد حفیظ نے 13 رنز بنائے۔

<link type="page"><caption> میچ کا تفصیلی سکور کارڈ</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/sport/cricket/scorecard/88739" platform="highweb"/></link>

جنوبی افریقہ کی جانب سے سوٹسوبے اور ڈومنی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے جنوبی افریقہ نے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈی کوک نے 8 چوکوں کی مدد سے 43 جبکہ ہاشم آملہ نے 6 چوکوں کی مدد سے 31 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے جنید خان اور محمد حفیظ نے دو، دو جبکہ آفریدی اور بلاول بھٹی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

بدھ کو کھیلے جانے والے اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

پاکستان جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹی ٹوئنٹی اور تین ایک روزہ میچ کھیلے گا۔

جنوبی افریقہ کے ڈی کوک کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اس سے قبل متحدہ عرب امارات میں جنوبی افریقہ نے ایک روزہ میچ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کی تھیں۔