اینڈی مرے یو ایس اوپن سے باہر ہو گئے

اینڈے مرے نے صرف دو ماہ پہلے ویمبلڈن ٹورنامنٹ جیتا تھا
،تصویر کا کیپشناینڈے مرے نے صرف دو ماہ پہلے ویمبلڈن ٹورنامنٹ جیتا تھا

برطانیہ کے ٹینس کھلاڑی اینڈی مرے یو ایس اوپن کے کوارٹر فائنل میں سوئٹزر لینڈ کے اسٹانیس لاس واو رنکا کے ہاتھوں شکست کھا کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے۔

اسٹانیس لاس واو رنکا نے یو ایس اوپن کے دفاعی چیمپئین اینڈی مرے کو کوارٹر فائنل میں 6/4, 6/3 اور 6/2 کے فرق سے شکست دی۔

خیال رہے کہ اینڈے مرے نے صرف دو ماہ پہلے ویمبلڈن ٹورنامنٹ جیتا تھا۔

کواٹر فائنل میں شکست کے بعد مرے نے بی بی سی ریڈیو فائیو لائیو کو بتایا کہ یہ میرے لیے ایک بہت سخت دن تھا۔

انھوں نے اپنے حریف کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ’ اسٹانیس لاس واو رنکانے غیر معولی ٹینس کھیلی، بہترین سروس کی اور بہت عمدہ کھیل پیش کیا‘۔

یو ایس اوپن کے کوارٹر فائنل سے پہلے ماہرین اس میچ کے بارے میں پیشن گوئی کر رہے تھے کہ یہ میچ پانچ سیٹس پر مشتمل ہو گا تاہم

اسٹانیس لاس واو رنکا کے بہترین کھیل کی وجہ سے یہ میچ 2 گھنٹے اور 15 منٹ میں ہی ختم ہو گیا۔

سوئٹزر لینڈ سے تعلق رکھنے والے 28 سالہ اسٹانیس لاس واو رنکا اپنے کیرئیر کے پہلے گرینڈ سلام سیمی فائنل میں پہنچے ہیں۔