ایشیا کپ: پاکستان کی سات صفر سے جیت

پاکستان اپنا دوسرا میچ اتوار کو میزبان ملک ملائشیا کے خلاف کھیلے گا
،تصویر کا کیپشنپاکستان اپنا دوسرا میچ اتوار کو میزبان ملک ملائشیا کے خلاف کھیلے گا

ملائشیا کے شہر ایپوہ میں کھیلے جا رہے نویں ایشیا ہاکی کپ کے پہلے میچ میں پاکستان نے جاپان کو صفر کے مقابلے میں سات گول سے شکست دے دی۔

پاکستان کے سرکاری ٹی وی کے مطابق سنیچر کو کھیلے جانے والے پہلے میچ میں پاکستان کی جانب سے وقاص شریف، محمد توثیق اور محمد عمران نے دو دو گول کیے۔

پاکستان اپنا دوسرا میچ اتوار کو میزبان ملک ملائشیا کے خلاف کھیلے گا۔

چوبیس اگست سے یکم ستمبر تک کھیلے جانے والے ایشیا کپ میں آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنھیں دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

گروپ اے میں پاکستان، ملائیشیا، جاپان اور چین جبکہ گروپ بی میں کوریا، بھارت، اومان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں شامل ہیں۔

یہ ٹورنامنٹ اس لحاظ سے انتہائی اہم ہے کہ اس کی فاتح ٹیم سنہ 2014 میں ہونے والے ہاکی کے عالمی کپ میں حصہ لینے کی اہل ہوگی۔