ایشز: انگلینڈ کی برتری 209 رنز

انگلینڈ کی جانب سے دوسری اننگز میں این بیل نے 11 چوکوں کی مدد سے 113 رنز بنائے
،تصویر کا کیپشنانگلینڈ کی جانب سے دوسری اننگز میں این بیل نے 11 چوکوں کی مدد سے 113 رنز بنائے

ڈرہم میں جاری ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کے اختتام پر انگلینڈ نے دوسری اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 234 رنز بنا لیے۔

تیسرے دن کھیل کے اختتام پر این بیل اور ٹم بریسنن موجود تھے اور دونوں نے بالترتیب 105 اور 4 رنز بنائے تھے۔

<link type="page"><caption> میچ کا تفصیلی سکور کارڈ</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/sport/cricket/scorecard/87722" platform="highweb"/></link>

انگلینڈ کو آسٹریلیا کے خلاف 209 رنز کی برتری حاصل ہے اور دوسری اننگز میں اس کی پانچ کھلاڑی آؤٹ ہیں۔

انگلینڈ کی جانب سے ایلسٹر کک اور جو روٹ نے اننگز کا آغاز کیا۔

دوسری اننگز میں انگلینڈ کا آغاز اچھا نہ تھا اور صرف 49 رنز کے مجموعی سکور پر اس کے تین کھلاڑی آؤٹ ہو گئے تھے۔

انگلینڈ کی جانب سے دوسری اننگز میں این بیل نے 11 چوکوں کی مدد سے 113 رنز بنائے۔

اس سے قبل میچ کے تیسرے دن آسٹریلیا کی پوری ٹیم اپنی پہلی انگز میں 270 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

پہلی اننگز میں آسٹریلیا کی ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کرنے میں کرس راجرز نے اہم کردار ادا کیا۔

انھوں نے ذمہ دارانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 13 چوکوں کی مدد سے 110 رنز بنائے۔

اس سے پہلے انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 238 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن لیون نے چار، ریان ہیرس نے دو، جیکسن برڈ نے دو، شین واٹس اور پیٹر سڈل نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

جمعے کو شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز میں انگلینڈ کو دو صفر کی برتری حاصل ہے۔

مانچسٹر میں کھیلا جانے والا ایشز سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا تھا۔

لارڈز میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو تین سو سینتالیس رنز جبکہ ناٹنگھم میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو چودہ رنز سے ہرایا تھا۔