مانچیسٹر ٹیسٹ: پہلا دن آسٹریلیا کے نام

مانچیسٹر میں کھیلے جا رہے ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 303 رنز بنا لیے۔
پہلے دن کھیل کے اختتام پر مائیکل کلارک اور سٹیون فِن کریز پر موجود تھے اور دونوں نے بالترتیت 125 اور 70 رنز بنائے تھے۔
<link type="page"><caption> میچ کا تفصیلی سکور کارڈ</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/sport/cricket/scorecard/87721" platform="highweb"/></link>
پہلے دن کی خاص بات آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک اور سٹیون فِن کی شاندار بیٹنگ تھی۔
دونوں بلے بازوں نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں ناقابلِ شکست 174 رنز بنائے۔
آسٹریلیا کی جانب سے شین واٹسن اور کرس راجرز نے اننگز کا آغاز کیا۔
دونوں بلے بازوں نے محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو 76 رنز کا آغاز فراہم کیا۔
آسٹریلیا کو 76 رنز کے مجموعی سکور پر پہلا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب واٹسن 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
آسٹریلیا کی دوسری وکٹ 82 رنز پر گری جب عثمان خواجہ صرف ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
انگلینڈ کی جانب سے سوان نے دو جبکہ بریسنن نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
جمعرات کو شروع ہونے والے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔



