لارڈز ٹیسٹ: پہلا دن انگلش بلے بازوں کے نام

لارڈز میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف سات کٹوں کے نقصان پر 289 رنز بنا لیے۔
پہلے دن کھیل کے اختتام پر ٹم بریسنن اور جیمز اینڈرسن کریز پر موجود تھے اور دونوں نے بالترتیب 7 اور 4 رنز بنائے تھے۔
<link type="page"><caption> میچ کا تفصیلی سکور کارڈ</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/sport/cricket/scorecard/87720" platform="highweb"/></link>
انگلینڈ کی جانب سے ایلسٹر کک اور جو روٹ نے اننگـز کا آغاز کیا۔
انگلینڈ کا آغاز اچھا نہ تھا اور صرف 18 رنز کے مجموعی سکور پر ایلسٹر کک 12 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
ایک موقع پر صرف 28 رنز کے مجموعی سکور پر انگلینڈ کی تین کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے۔
ابتدائی نقصان کے بعد جوناتھن ٹراٹ اور این بیل نے انگلینڈ کی جانب سے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 99 رنز بنائے۔
انگلینڈ کی جانب سے این بیل نے 16 چوکوں کی مدد شاندار سنچری بنائی، وہ 119 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔
انگلینڈ کے دوسرے نمایاں بلے باز جوبی بیر سٹو رہے، انھوں نے 7 چوکوں کی مدد سے 67 رنز بنائے۔
اآسٹریلیا کی جانب سے ریان ہیرس نے تین، سٹیون سمتھ نے دو جبکہ شین واٹسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔
جمعرات کو شروع ہونے والے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
انگلینڈ کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور پہلے ٹیسٹ میں حصہ لینے والے سٹیون فِن کی جگہ ٹم بریسنن کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
دوسری جانب آسٹریلیا کی ٹیم میں بھی دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ آسٹریلیا نے دوسرے ٹیسٹ کے لیے عثمان خواجہ اور ریان ہیرس کو ایڈ کوون اور مچل سٹارک کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز میں انگلینڈ کو آسٹریلیا کے خلاف ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
ناٹنگھم میں کھیلے جانے والے پہلے ایشز ٹیسٹ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو چودہ رنز سے شکست دی تھی۔



