دفاعی چیمپئن سرینا ولیم ویمبلڈن سے باہر

سبین لزیکی اس سے پہلے سابق ویمبلڈن چیمپیئن ماریہ شراپوا کو ہرا چکی ہیں
،تصویر کا کیپشنسبین لزیکی اس سے پہلے سابق ویمبلڈن چیمپیئن ماریہ شراپوا کو ہرا چکی ہیں

ویمبلڈن کی دفاعی چیمپئن اور عالمی نمبر ون سرینا ولیمز جرمن کھلاڑی سبینا لزیکی کے ہاتھوں ہار کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی ہیں۔

سرینا ولیمز مسلسل چونتیس میچوں سے ناقابل شکست تھیں۔

جرمنی سے تعلق رکھنی والی سبینا لزیکی نے سرینا کو دو چھ، چھ ایک اور چار چھ سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کا بڑا اپ سیٹ کیا۔

اس سے پہلے دفاعی چیمپئن راجر فیڈر اور سابق چیمپئن رافیل ندال بھی ٹورنامنٹ سے آؤٹ ہو چکے ہیں۔

سرینا ولیم پانچ بار ویمبلڈن چیمپئن شپ کی فاتح رہی ہیں۔

اکتیس سالہ پندرہ گرینڈ سلیم جیتنے والی اس وقت عالمی نمبر ہیں۔

سرینا ولیم کا کیریئر اتار چڑھاؤ کا شکار رہا ہے اور وہ دو ہزار گیارہ میں عالمی درجہ بندی میں ایک سو پچھترویں درجے تک گرگئی تھیں مگر دو ہزار بارہ میں انہوں نے اوپر واپسی کا سفر دوبارہ شروع کیا اور اکتیس سال کی عمر میں دوبارہ پہلی پوزیشن حاصل کی۔

اس کے بعد انہوں نے ومبلڈن جیتا، پھر اولمپکس کا سنگل فائنل جیتا، پھر یو ایس اوپن جیتا اور بالاخر ورلڈ ٹینس ایسوسی ایشن کی چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتا۔