
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے چوتھا عالمی کپ کی تیاری کے حوالے سے پیر کو چار وارم اپ میچز کھیلے جا رہے ہیں۔
ان میں سے ایک اہم میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔
پیر کو کھیلے جانے والے چار وارم اپ میچوں کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو نو رنز جبکہ آئر لینڈ نے بنگلہ دیش کو پانچ رنز سے شکست دی۔
کولمبو میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی کے پہلے وارم اپ میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو نو رنز سے شکست دے دی۔
اس میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
انگلینڈ نے مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو بہتر رنز بنائے۔
جواب میں آسٹریلیا مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو تریسٹھ رنز بنانے میں کامیاب ہو سکا۔
کولمبو میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی کے دوسرے وارم اپ میچ میں آئر لینڈ نے بنگہ دیش کو پانچ رنز سے شکست دے دی۔
اس میچ میں بنگل دیش نے ٹاس جیت کر آئر لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
آئر لینڈ نے مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو چونسٹھ رنز بنائے۔
جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر ایک سو انسٹھ رنز بنا سکی۔






























