اوول ٹیسٹ: انگلینڈ 385 پر آل آؤٹ

،تصویر کا ذریعہBBC World Service
اوول ٹیسٹ کے دوسرے دن کھیل کے اختتام پر جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر چھیاسی رنز بنا لیے۔
دوسرے دن کھیل کے اختتام پر جنوبی افریقہ کے کپتان گراہم سمتھ اور ہاشم آملہ کریز پر موجود تھے اور دونوں نے بالترتیب سینتیس اور سینتالیس رنز بنائے تھے۔
جنوبی افریقہ کو انگلینڈ کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید دو سو ننانوے رنز کی ضرورت ہے اور پہلی اننگز میں اس کی نو وکٹیں باقی ہیں۔
<link type="page"><caption> میچ کا تفصیلی سکور کارڈ</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/sport/0/hi/english/static/cricket/statistics/scorecards/2012/07/87008/html/scorecard.stm" platform="highweb"/></link>
اس سے پہلے انگلینڈ کی پوری ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف تین سو پچاسی رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔
انگلینڈ کی جانب سے اینڈریو سٹراس اور ایلسٹر کک نے اننگز کا آغاز کیا۔
انگلینڈ کو ابتداء میں ہی کپتان اینڈویو سٹراس کا نقصان اٹھانا پڑا جب فاسٹ بولر مورنی مورکل نے انہیں صفر پر آؤٹ ہو گئے۔
پہلے دن کی خاص بات ایلسٹر کک کی شاندار سنچری تھی، انہوں نے گیارہ چوکوں کی مدد سے ایک سو پندرہ رنز بنائے۔
انگلینڈ کی جانب سے جوناتھن ٹراٹ نے نو چوکوں کی مدد سے اکہتر رنز بنائے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے مورکل نے چار، سٹین اور کیلس نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
بدھ کو شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان موجودہ سیریز کے دوران تین ٹیسٹ، پا نچ ایک روزہ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جائیں گے۔



