چیمپیئنز ٹرافی فائنل 2017: پاکستان کی انڈیا کے خلاف شاندار فتح کا جشن آج بھی جاری ہے

،تصویر کا ذریعہ@ICC
دن تھا 18 جون 2017۔ پاکستان نے انڈیا کو 180 رنز سے شکست دی اور پورا پاکستان جھوم اٹھا۔
انڈیا کے خلاف چیمپیئنز ٹرافی فائنل میں کامیابی پاکستانی شائقین کے لیے ناقابل فراموش ہے اور پاکستان میں آج ایک بار پھر 'سی ٹی 17' 'محمد عامر' اور 'فخر زمان' ٹرینڈ کرنے لگے۔
جمعرات کی صبح انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھی ٹوئٹر پر کرکٹ اور پاکستانی شائقین کو ٹھیک تین سال پہلے آج ہی کے دن منعقد ہونے والے چیمپیئنز ٹرافی 2017 کے فائنل میں انڈیا کے خلاف شاندار کامیابی کی یاد دلائی تو ملک میں ایک بار پھر اُس جیت کی خوشیاں تازہ ہو گئیں۔
اس موقع پر اس وقت کی فاتح ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے اس جیت کو یاد کرتے ہوئے ایک ویڈیو پوسٹ کی اور لکھا 'پاکستان زندہ باد۔'
ان کی اس ٹویٹ کو ہزاروں پاکستانی صارفین نے لائک کیا اور ری ٹویٹ کیا۔
بہت سے ٹوئٹر صارفین اُس دن محمد عامر کی زبردست بولنگ کو یاد کرنے لگے۔
یہ بھی پڑھیے
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
صارف مطلوب حسین نے آئی سی سی کی وہ وڈیو شیئر کی جو محمد عامر کی اُن تین گیندوں کی جھلکیوں پر مبنی تھی جس نے مضبوط ترین سمجھی جانے والی انڈین بیٹنگ ڈیفنس کی کمر توڑ دی تھی۔
اُس دن روہت شرما، ورات کوہلی اور شکر دھون عامر کی شاندار بولنگ کا نشانہ بنے اور پورے ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی دکھانے کے باوجود انڈین بلے باز فائنل والے دن محمد عامر کی بولنگ کا کوئی توڑ نہ نکال سکے۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 1
یاد رہے کہ محمد عامر کی گیند پر وراٹ کوہلی کا کیچ سلپ میں ڈراپ ہوا تھا اور کمینٹیٹرز نے کہا تھا کہ ’آپ وراٹ کوہلی کا کیچ ڈراپ نہیں کر سکتے‘۔
یہ اُس فائنل میچ میں وہ موقع تھا جب بہت سوں کے خیال میں پاکستان کے ہاتھ سے چیمپیئنز ٹرافی نکل گئی تھی کیونکہ وراٹ کوہلی کو دنیا کا بہترین 'رن چیسزر' کہا جاتا ہے۔ مگر اگلی ہی گیند پر محمد عامر نے کوہلی کی وکٹ لے لی اور اس بار شاداب خان نے کیچ پکڑ کر اس جیت کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 2
محمد عامر نے بھی اس موقع پر ٹوئٹر کا رخ کیا اور اپنے پیغام میں لکھا کہ 'میری زندگی کا بہترین دن چیمپیئنز ٹرافی فائنل 2017 ۔ الحمد اللہ۔'
اس پیغام کو اُس وقت پاکستان کے کوچ مکی آرتھر نے ری ٹویٹ کیا اور لکھا ’بولنگ کا کیا ہی زبردست سپیل‘۔ اس پیغام پر محمد عامر نے اُن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا ’شکریہ کوچ‘۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 3
انس سعید نے اس تھریڈ میں کوچ مکی آرتھر کے اس جیت میں کردار پر اُن کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ ’کوچ آپ نے یہ ممکن بنایا‘۔
محمد عامر کی گیند پر کوہلی کو کیچ کرنے والے شاداب خان کی میچ میں کارکردگی کو بھی پاکستانی کرکٹ شائقین نہیں بھولے۔
ایک طرف اُن کی شاندار فیلڈنگ تو دوسری طرف وہ یادگار لمحہ جب شاداب نے بھرپور اعتماد کے ساتھ کپتان سرفراز احمد کو یقین دلایا کہ انھوں نے یوراج سنگھ کو ایل بی ڈبلیو کر دیا ہے اور وہ رویو لیں۔
رامیہ نے یہ وڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہم اُس دن کا یہ لمحہ کیسے بھول سکتے ہیں۔ میں پوری قوت سے چیخ رہی تھی جب ایک اٹھارہ سال کے نوجوان نے یوراج سنگھ کو پویلین واپس بھیجا اور اہم رویو لیا‘۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 4
اس میچ میں بھی پورے ٹورنامنٹ کی طرح حسن علی نے بہترین بولنگ کی۔ انھیں ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ ملا۔
حسن علی نے ٹورنامنٹ کو یاد کرتے ہوئے ٹویٹ کی کہ 'لیجنڈز رکی پونٹنگ اور سورو گانگولی سے ایوارڈ حاصل کرنا میرے لیے بہترین لمحہ تھا۔ شاندار یادیں۔'
ایک اور ٹوئٹر صارف نے آئی سی سی کی جانب سے شائع کردہ فخر زمان کی اننگ کی جھلکیاں شیئر کی اور لکھا کہ ایک ٹورنامنٹ فائنل میں کسی بھی بیٹسمین کی بہترین ترین اننگ۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 5
2017 کے اس فائنل میں پاکستان کے جانب سے 338 رنز بنانے میں نوجوان کھلاڑی فخر زمان کا بہت اہم کردار تھا۔ اُن کی شاندار سینچری نے پاکستان کا پلڑا بھاری کیا۔
یاد رہے کہ فائنل سے ایک دن پہلے فخر زمان کی طبعیت خراب تھی اور انھیں جسم میں شدید درد تھا اور بالکل آخر وقت تک ان کی میچ میں شمولیت غیری قینی تھی۔ مگر فزیو کے ساتھ مسلسل محنت کے بعد وہ اس قابل ہوئے کہ بیٹنگ کر سکیں۔
اس سب کے باوجود اُنھوں نے اپنی جارحانہ اننگز میں 14 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 114 رنز بنائے تھے اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار دیے گئے تھے۔
صارف رانا عقیل نے ایک سکرین شاٹ شیئر کیا جو اُس موقع کا تھا جب جسپریت بھمرہ نے فخر زمان کو شروع ہی کے اوورز میں آؤٹ کیا لیکن ری پلے میں پتہ چلا کہ بھمرہ نے نو بال کروائی تھی۔ اس تصویر پر آج کل کورونا وبا کے تناظر میں لکھا گیا کہ 'اندر رہیں اور محفوظ رہیں۔'
میچ کے اختتام پر وراٹ کوہلی نے فخر زمان کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ جب کوئی ایسی فارم میں ہوتا ہے اور ایسا 'ان ارتھوڈاکس' کھیلتا ہے تو اُسے روکنا نا ممکن ہو جاتا ہے۔
یہ ایسا میچ تھا جس میں ہر کچھ پاکستان ہی کے حق میں جا رہا تھا۔ سکور کارڈ دیکھیں تو سب بلے بازوں نے اپنا اپنا کردار ادا کیا اور اننگز کی شروعات میں فخر زمان اور اظہر علی نے اچھی پارٹنرشپ بنائی پھر بابر اعظم نے فخر زمان کا ساتھ دیا جبکہ اختتام پر محمد حفیظ نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے جو مومنٹم بنا ہوا تھا اُس کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور سکور کو 338 تک لے گئے۔ محمد حفیظ کے کردار پر بھی بہت سے صارفین نے انھیں ایک بار پھر داد دی۔
شعیب ملک نے بھی ٹورنامنٹ میں اہم کردار ادا کیا۔ انھوں نے اس جیت کو یاد کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ 'یہ ملک اور شائقین کے لیے تھا جنہوں نے کبھی راستہ نہیں بدلا اور ہم آگے بڑھتے رہیں گے۔'
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 6
پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کی جانب سے اس یادگار میچ کی جھلکیوں کی ویڈیو ری ٹویٹ کی جس میں لکھا تھا کہ فخر زمان کی دھویں دار 114 اور محمد عامر اور حسن علی کی اتنی ہی تباہ کن بولنگ نے پاکستان کو 2017 کی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں انڈیا کے خلاف کامیاب بنایا۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 7
جہاں ایک طرف جیت کی خوشیاں اور اُن یادگار لمحوں کی یادوں کو شیئر کیا جا رہا ہے وہیں حمزہ کلیم نے وہ ویڈیو شیئر کی جس میں پاکستانی اور انڈین کھلاڑی میچ کے بعد خوشگوار ماحول میں ہنس کر ایک دوسرے کے ساتھ گفتگو کر رہے تھے۔ حمزہ نے اسے چیمپیئنز ٹرافی فائنل کا بہترین لمحہ قرار دیا۔