آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
کرکٹ ورلڈ کپ 2019: ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کا میچ بارش کے باعث منسوخ
ورلڈ کپ 2019 میں ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کے مابین کھیلا جانے والا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا ہے۔ دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملا ہے۔
انگلینڈ کے جنوبی ساحلی شہر ساؤتھہمپٹن میں کھیلا جانے والا میچ صرف سات اعشاریہ اووروں تک ہی جاری رہ سکا۔
دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملا ہے۔ جنوبی افریقہ نے اس میچ میں اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کیا۔ جنوبی افریقہ اس سے پہلے کھیلے گئے تینوں میچ ہار چکا تھا۔
ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ جنوبی افریقہ کا آغاز اچھا نہ تھا اور ابتدائی سات اووروں میں اس کی دو وکٹیں گر چکی تھیں۔ تجربہ کار بیٹسمین ہاشم آملہ ایک بار پھر قابل ذکر کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے اور صرف چھ رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے
ہاشم آملہ کے بعد نوجوان بیٹسمین ایڈن مارکرم بھی صرف پانچ رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
دونوں وکٹیں فاسٹ بولر شیلڈن کوٹرل نے حاصل کیں۔
کپتان فاف ڈوپلیسی اور کوئنٹن ڈی کاک کریز پر موجود تھے جب میچ بارش کی وجہ سے روک دیا گیا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
اس میچ میں دونوں ٹیموں کی طرف سے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی تھیں۔ جنوبی افریقہ نے بیورن ہینڈرکس اور ایڈن مارکرم کو ٹیم میں شامل کیا تھا جبکہ ویسٹ انڈیز نے ڈیرن براوو اور کیمار روچ کو ایون لویس اور آندرے رسل کی جگہ ٹیم میں شامل کیا تھا۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں جیسن ہولڈر (کپتان)، کرس گیل، نکولس پورن (وکٹ کیپر)، شائے ہوپ، کیمار روچ، اوشین تھامس، ایشلی نرس، شمرون ہیٹمائر، شیلڈن کوٹریل، ڈیرن براوو شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم میں فاف ڈوپلیسی (کپتان)، ایڈن مارکرم، کونٹن ڈی کاک (وکٹ کیپر)، ہاشم آملہ، رسی وین ڈر ڈسن ، ڈیوڈ ملر، اینڈلے فیفلکوایو، کگیسو ربادا، عمران طاہر، کرس مورس اور بیورن ہینڈرکس شامل ہیں۔
اس میچ سے پہلے جنوبی افریقہ انڈیا، انگلینڈ اور بنگلہ دیش سے اپنے میچ ہار چکے تھا اور اب ایک پوائنٹ کے ساتھ اسے ٹورنامنٹ میں اگلے مرحلے میں جانے کے لیے تمام بقیہ میچوں میں فتح حاصل کرنا ضروری ہے۔
جبکہ ویسٹ انڈیز نے پاکستان سےاپنا ابتدائی میچ جیتا تھا، لیکن آسٹریلیا کے ہاتھوں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔