متحدہ عرب امارات میں پاکستان سپر لیگ فور کی رنگا رنگ تقریب کا آغاز

پی ایس ایل

،تصویر کا ذریعہPCB

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے سیزن کی افتتاحی تقریب دبئی کے سٹیڈیم میں ہوئی۔

جمعرات کی رات افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے متحدہ عرب امارات کے حکام کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔

چیئرمین پی سی بی نے لیگ میں شامل تمام ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ایونٹ کے تمام براڈ کاسٹرز اور سپانسرز کا بھی شکریہ ادا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ دنیا کی مقبول ترین لیگوں میں سے ایک ہے اور شائقین کرکٹ بشمول پاکستانی عوام پی ایس ایل سے لطف اندوز ہوں گے۔

پی ایس ایل

،تصویر کا ذریعہPCB

دبئی کے سٹیڈیم میں ہونے والی افتتاحی تقریب سے پاکستانی اور غیر ملکی فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

نامہ نگار عبدالرشید شکور کے مطابق اگرچہ سٹیڈیم کے کچھ حصے خالی ہیں تاہم سٹیڈیم میں لیزر لائٹس کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔

پی ایس ایل کے بارے میں مزید پڑھیے

پی ایس ایل

،تصویر کا ذریعہPCB

نامہ نگار کے مطابق سٹیڈیم کے ہر حصے میں تماشائیوں کے موبائل فونز کی لائٹیس نے ایک خوبصورت منظر پیش کیا۔

اس افتتاحی تقریب میں لیزر کی AR اور VR ٹیکنالوجی استعمال کی گئی جس میں دیکھنے والوں کو کسی چیز کے اپنے سامنے ہونے کا گمان ہوتا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے وزیر شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے تقریر کی۔

پی ایس ایل

،تصویر کا ذریعہPCB

اپنی تقریر میں ان کا کہنا تھا کہ وہ پی ایس ایل میں شام تمام ٹیموں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

اس خطاب کے بعد معروف بینڈ بونیم کی گلوکارہ مارشیابیرٹ نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اور ماضی کا سپر ہٹ گانا 'ڈیڈی کول' پیش کیا۔

پی ایس ایل

،تصویر کا ذریعہPCB

ان کے بعد پاکستانی گلوکارہ عائمہ بیگ نے اپنی شاندار پرفارمنس پیش کرتے ہوئے لیجنڈ گلوکارہ نازیہ حسن کا مقبول گانا 'ڈسکو دیوانے‘ پیش کیا جبکہ ان کے ہمراہ گلوکار شجاع حیدر بھی موجود تھے۔

اس کے بعد پاکستان کے نامور بینڈ جنون گروپ نے اپنا معروف ملی نغمہ 'جذبہ جنون' پیش کیا۔

جنون گروپ کے بعد پاکستان کے نامور فنکار اور گلو کار فواد خان پی ایس ایل فور کا آفیشل گانا گایا۔

پی ایس ایل میں حصہ لینے والی تمام ٹیمیں میدان میں داخل ہو چکی ہیں۔

ٹیموں کی سٹیڈیم میں داخل ہوتے ساتھ ہی شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔