ورلڈ کپ 2018: انگلینڈ 28 سال بعد فٹ بال ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں

،تصویر کا ذریعہEPA
روس میں جاری فیفا فٹ بال ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنلز میں، انگلینڈ نے سویڈن کو دو صفر سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ انگلینڈ نے 28سال بعد ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔
سمورا میں ایک دلچسپ مقابلے میں میچ کے 30ویں منٹ میں انگلینڈ کو ایک کارنر ملا اور ینگ کی جانب سے کھیلے گئے اس کارنر پر میگوئیر نے گول سکور کر کے انگلینڈ کو برتری دلا دی جو پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہی۔
اسی بارے میں
انگلینڈ نے پہلے ہاف میں سویڈن کو سکور کرنے کا کوئی موقع نہیں دیا۔

،تصویر کا ذریعہReuters
آلی نے انگلینڈ کے لیے میچ کے 58 ویں منٹ میں دوسرا گول کر دیا۔ ڈیلی آلی نے جیسی لینگارڈ کی جانب سے پھینکے گئے کراس پر ہیڈر سے گول کر دیا۔
دو منٹ بعد ہی سوئیڈن نے شاندار جوابی حملہ کیا لیکن انگلش گول کیپر پھر ان کی راہ میں حائل ہو گئے اور انہوں نے اس حملے کو ناکام بنا کر سوئیڈن کی گول کرنے کی امیدوں پر پانی پھیر دیا جبکہ میچ کے اختتام سے قبل بھی انہوں نے عمدہ گول کیپنگ کرتے ہوئے گول اسکور نہ ہونے دیا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
دوسرے ہاف میں سویڈن کو گول کرنے کے تین مواقع ملے لیکن اسے کامیابی حاصل نہیں ہو سکی۔

،تصویر کا ذریعہEPA
اس سے قبل انگلینڈ 1990 میں اٹلی میں ہونے والے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچا تھا۔ انگلینڈ کا مقابلہ سیمی فائنل میں روس اور کروشیا کے درمیان میچ کے فاتح سے ہوگا۔
فرانس اور بیلجیم پہلے سے ہی سیمی فائنل تک پہنچ چکے ہیں۔







