فیفا ورلڈ کپ 2018: سعودی فٹبال ٹیم کے طیارے کے انجن میں آگ، ٹیم بحفاظت منزل پر پہنچ گئی

Saudi Arabia

،تصویر کا ذریعہSaudint_en

،تصویر کا کیپشنسعودی ٹیم کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ واقعے میں تمام کھلاڑی اور حکام محفوظ رہے۔

روس میں فیفا ورلڈ کپ میں شریک سعودی فٹبال ٹیم دورانِ پرواز طیارے کے انجن میں آگ لگنے کے باوجود بحفاظت اپنی منزل یعنی روستونادانو پہنچ گئی ہے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب کا اگلا میچ روستونادانو میں یوروگوئے کے خلاف بدھ کو ہونا ہے۔

سعودی ٹیم کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ واقعے میں تمام کھلاڑی اور حکام محفوظ رہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ آتشزدگی کا واقعہ محض ایک حادثہ تھا۔

سوشل میڈیا پر واقعے کی تصاویر گردش کر رہی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹیم کے طیارے کے ایک پر کے نیچے آگ لگی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

فیفا ورلڈ کپ 2018 کے پہلے میچ میں سعودی عرب کو میزبان روس کے ہاتھوں پانچ صفر سے بڑی شکست کھانا پڑی تھی۔

Fire on a plane

،تصویر کا ذریعہMaanAlquiae

،تصویر کا کیپشنسوشل میڈیا پر واقعہ کی تصاویر گردش کر رہی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹیم کے طیارے کے ایک پر کے نیچے آگ لگی ہوئی ہے۔