آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
افغانستان کو انڈیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کا پہلا دن مہنگا پڑ گیا
افغانستان کی ٹیم ٹیسٹ سٹیٹس ملنے کے بعد آج اپنا پہلا ٹیسٹ میچ انڈیا کے خلاف بنگلور میں کھیل رہی ہے۔
انڈیا اور افعانستان کے درمیان کھیلے جانے والے اس واحد ٹیسٹ میچ میں میزبان انڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔
جمعرات کو پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر انڈیا نے اپنی پہلی اننگز میں جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے چھ وکٹوں کے نقصان پر 347 رنز سکور کر لیے تھے۔
انڈیا کی جانب سے دونوں اوپنرز مرلی وجے اور شکھر دھون نے سنچریاں سکور کیں اور اپنی ٹیم کو عمدہ آغاز فراہم کر دیا۔
مرلی وجے 105 اور شکھر دھون 107 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اور دونوں نے پہلی وکٹ کی شراکت 168 رنز بنائے۔
ان کے بعد آنے والے بلے بازوں میں کے ایل راہل نے 54، بجارا 35 جبکہ کپتان اجنکیے ریحانے صرف دس رنز ہی سکور کر سکے۔
افغانستان کی جانب سے یامین احمد زئی نے دو جبکہ وفادار، مجیب الرحمان اور راشد خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
آئی سی سی کی جانب سے ٹیسٹ سٹیٹس ملنے کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ افغانستان کسی رکن ملک کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیل رہا ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
اس سے قبل آئرلینڈ نے بھی ٹیسٹ سٹیٹس ملنے کے بعد اپنا پہلا ٹیسٹ میچ پاکستان کے خلاف کھیلا تھا جس میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔