آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
پی ایس ایل 3 کی پہلی سنچری، کامران اکمل نے پشاور زلمی کو پلے آف میں پہنچا دیا
پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں آج کھیلے جانے والے پہلے میچ میں پشاور زلمی نے کامران اکمل کی سنچری کی بدولت لاہور قلندرز کو شکست دے کر پلے آف میں جگہ بنا لی ہے۔
شارجہ کے میدان پر کھیلے جانے والے اس میچ میں پشاور زلمی نے 173 رنز کا ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر دو اوورز قبل ہی حاصل کر لیا۔
کامران اکمل نے ہدف کے تعاقب میں اہم کردار ادا کیا اور پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کی پہلی سنچری سکور کی۔ انھوں نے 61 گیندوں پر 107 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 11 چوکے اور سات چھکے شامل تھے۔
اس اننگز پر کامران اکمل کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ وہ پی ایس ایل کے اس ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز سکور کرنے والے بلے باز بن گئے ہیں۔
پشاور زلمی کی جانب سے کامران اکمل کے علاوہ محمد حفیظ 27 رنز کی اننگز کھلنے میں کامیاب رہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
اس سے قبل لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر172 رنز بنائے۔
لاہور قلندرز کی اننگز کی خاص بات ڈیوسچ کی اننگز تھی جنھوں نے 42 گیندوں پر 70 رنز بنائے۔
پشاور زلمی کی جانب سے حسن علی نے دو جبکہ ثمین گل اور وہاب ریاض نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پشاور زلمی کے دوسرے آؤٹ ہونے والے بلے باز ڈوائن سمتھ تھے جو 14 رنز بنا کر یاسر شاہ کے ہاتھوں کلین بولڈ ہوئے۔
لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان اور ڈیوسچ نے اننگز کا آغاز کیا اور فخر زمان تیسرے اوور میں چھ رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
پشاور زلمی کی جانب سے حسن علی نے دو، وہاب ریاض اور سمین گل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے پلے آف مرحلے تک رسائی حاصل کرنے کے لیے پشاور زلمی کو اس میچ میں کامیاب حاصل کرنا ضروری تھا۔
پلے آف میچز کھیلنے والی چوتھی ٹیم کا فیصلہ آج جمعے کو ہی اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں ہو گا۔