آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
ازبکستان: برفیلے میدانوں میں بزکشی کا کھیل
گھوڑے کی پیٹھ پر بیٹھ کر کھیلے جانے والا کھیل ’بزکشی‘ ازبکستان میں بے حد مقبول ہے اور وہاں اسے ’کپکاری‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔
ترک زبان میں ’کپ‘ کا مطلب ’کئی یعنی متعدد‘ ہوتا ہے اور فارسی زبان میں ’کری‘ کا مطلب کام ہوتا ہے یعنی کپکاری کا مطلب ‘کئی لوگوں کا کام‘ ہے۔
ازبیکستان میں کپکاری کے مقابلے کو ’اولاک‘ بھی کہا جاتا ہے۔
ازبکستان سے تعلق رکھنے والی فوٹوگرافر اور دستاویزی فلموں کی ہدایت کار یومیدہ اخمیدووا نے حال ہی میں وسطی ایشیا کے اس بے حد مقبول ترین کھیل کو اپنے کیمرے میں قید کرنے کی کوشش کی۔
پولو کی طرح بزکشی کے کھیل میں بھی کھلاڑی گھوڑے کی پیٹھ پر سوار ہوتے ہیں۔ لیکن اس میں گیند کی جگہ بکری یا بھیڑ کی لاش کا استعمال ہوتا ہے۔