آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
شمالی کوریا کی فٹبال ٹیموں کو جاپان آنے کی اجازت مل گئی
جاپان نے شمالی کوریا کے مردوں اور خواتین کی فٹبال ٹیموں کو ٹوکیو میں منعقد ہونے والے فٹبال ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کی اجازت دے دی ہے۔ بیجنگ میں جاپانی سفارتخانے سے ویزا لینے کے بعد آج شمالی کوریا کے کھلاڑی ٹوکیو پہنچ گیے۔
شمالی کوریا کے جوہری ہتھیار بنانے کی مخالفت میں جاپان کی جانب سے یکطرفہ پابندیوں کے تحت عام طور پر شمالی کوریا کے کھلاڑیوں کو جاپان آنے کی اجازت نہیں ملتی ہے۔ لیکن اس مرتبہ ٹیموں کو خصوصی ویزا دیا گیا ہے۔
آج جب شمالی کوریا کی ٹیمیں ٹوکیو پہنچ گئی ہیں تو وہاں رہنے والے کوریائی نسل کے افراد نے شمالی کوریا کی ٹیموں کا نعروں کے ساتھ استقبال کیا۔
یہ بھی پڑھیے
سرکاری ذرائع کے مطابق جاپانی حکومت نے ایسٹ ایشیا فٹبال ٖفیڈریشن کی عنقریب ای ون فٹبال چیمپین شپ میں حصہ لینے کے لیے شمالی کوریا کی مردوں اور خواتین کی فٹبال ٹیموں کو چار دسمبر کو ویزے دیے۔
شمالی کوریا کے ساتھ سفارتی تعلقات نہیں رکھنے والے جاپان نے بیجنگ میں اپنے سفارت خانے سے شمالی کوریا کے کھلاڑیوں کے ویزا جاری کیے۔
یہ بھی پڑھیے
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
دو دسمبر کو شمالی کوریا کے کھلاڑی بیجنگ پہنچے تھے جہاں سے ویزے حاصل کرنے کے بعد آج وہ ٹوکیو پہنچے۔
ای ون فٹبال چیمپینشپ جمع یعنی آٹھ دسمبر کو شروع ہونے جا رہی ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں شمالی کوریا اور جاپان کے علاوہ چین اور جنوبی کوریا کی ٹیمیں بھی شرکت کر رہی ہیں۔