انڈیا کی جیت پر سری لنکن مداح اپنی ہی ٹیم سے ناراض

،تصویر کا ذریعہGetty Images
انڈیا اور سری لنکا کے درمیان کھیلی جانی والی پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے تیسرے میچ میں مہمان ٹیم نے اوپنر روہت شرما کی سنچری کی بدولت سری لنکا کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی ہے۔
اتوار کو پالیکلے میں کھیلے گیے سیریز کے تیسرے میچ میں انڈیا نے میزبان ٹیم کو چھ وکٹوں سے ہرایا۔
انڈیا نے پہلے جسپریت بمراہ کی شاندار بولنگ کی بدولت سری لنکا کو مقررہ 50 اوورز میں 217 رنز تک محدود رکھا۔ بمراہ نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس کے بعد جب انڈیا نے اپنی اننگز کا آغاز کیا تو ایک بار پھر روہت شرما نے اپنی ٹیم کو بہترین آغاز فراہم کرتے ہوئے 124 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔
آخر میں جب انڈیا کو چھ اوورز میں صرف آٹھ رنز درکار تھے تو میدان میں موجود تماشائیوں نے گراؤنڈ میں بوتلیں پھینکنا شروع کر دیں جس کی وجہ سے کھیل کو 35 منٹ کے لیے روکنا پڑا۔

،تصویر کا ذریعہReuters
روہت شرما اور مہیندر سنگھ دھونی نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 157 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو یہ میچ اور سیریز جتوا دی۔
دھونی نے ناقابل شکست 67 رنز بنائے۔
اس سے قبل سری لنکا کی جانب سے تھرمانے واحد بلے باز تھے جنھوں نے نصف سنچری سکور کی، وہ 80 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
سری لنکا نے اپنی اننگز کے اختتامی اوور میں صرف 18 رنز پر چار وکٹیں گنوائیں۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سریز کے آخری دونوں 31 اگست اور تین ستمبر کو میچ کولمبو میں کھیلے جائیں گے۔







