آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
دفاعی چیمپیئن اینڈی مرے ومبلڈن اوپن سے باہر ہو گئے
ومبلڈن اوپن میں اپ سیٹس کا سلسلہ جاری ہے اور بدھ کو کھیلے جانے والے کوارٹر فائنلز میں دفاعی چیمپیئن اینڈی مرے امریکہ کے سیم کیوری کے ہاتھوں شکست کھا کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔
29 سالہ سیم کیوری سنہ 2009 کے بعد ومبلڈن اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلے امریکی بن گئے ہیں۔
اس سے پہلے سنہ 2009 میں امریکی کھلاڑی اینڈی راڈک نے ومبلڈن اوپن کا سیمی فائنل کھیلا تھا۔
سیم کیوری نے پانچ سیٹس تک جاری رہنے واے اس مقابلے میں اینڈی مرے کو 3-6، 6-4، 6-7، 4-7، 6-1، اور 6-1 کے فرق سے شکست دی۔
اینڈی مرے نے پہلے سیٹ میں 6-3 سے کامیابی حاصل کی لیکن اگلے سیٹ میں امریکی حریف نے میچ میں واپسی کرتے ہوئے 6-4 سے کامیابی حاصل کی۔
تیسرے سیٹ میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان سخت مقابلے دیکھنے کو ملا جس میں مرے نے 7-6 سے سیٹ جیت کر برتری حاصل کی۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
اس کے بعد کیوری نے شاندار کھیل پیش کیا اور اگلے دونوں سیٹس میں اینڈی مرے کو صرف دو گیمز جیتنے کا موقع دیا اور 6-1 اور 6-1 سے کامیابی سمیٹ کر فتح اپنے نام کر لی۔
ادھر ٹینس کی عالمی درجہ بندی پر براجمان نوواک جوکووچ کندھے میں تکلیف کے باعث کوارٹر فائنل میچ سے دستبردار ہو کر ایونٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔
سربین کھلاڑی کو پری کوارٹر راؤنڈ میں بھی انجری کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن کوارٹر فائنل میں پہلا سیٹ ہارنے کے بعد وہ دوسرے سیٹ میں مقابلے سے دستبردار ہو گئے اور یوں ٹامس برڈک سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔