آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
200 سے زائد آسٹریلوی کرکٹرز ’بے روزگار‘ ہوگئے
کرکٹ آسٹریلیا اور ملک کے کرکٹ کھلاڑیوں کے درمیان نئے معاہدے کو تسلیم کیے جانے کی ڈیڈلائن گزر جانے کے بعد دو سو سے زائد سینیئر کرکٹرز عملی طور پر بے روزگار ہوگئے ہیں۔
کرکٹ آسٹریلیا اور ملک کے بڑے کھلاڑیوں کے درمیان حالیہ معاہدہ 30 جون کو ختم گیا جبکہ کوئی نیا معاہدہ طے نہیں پاسکا۔
گورننگ باڈی کی جانب سے اس حوالے سے رکھی گئی رقوم کو نچلی سطح پر دوبارہ منتقل کیا جائے گا۔
کھلاڑیوں کی یونین اتوار کو اجلاس منعقد کرے گی جس میں 'اے' کے دورہ جنوبی افریقہ کے ممکنہ بائیکاٹ پر بات چیت کی جائے گی۔
اس دورے کا آغاز 12 جولائی سے ہوگا جس میں دو چار روزہ میچ کھیلے جائیں گے۔
کھلاڑیوں اور کرکٹ آسٹریلیا کے درمیان اس تنازعے سے 200 سے زائد کرکٹرز متاثر ہوں گے، مارچ میں کرکٹ آسٹریلیا نے تبدیل شدہ یاداشت کے تحت مرد اور خواتین کرکٹرز کی تنخواہوں میں اضافے کی تجویز تو دی تھی لیکن اس کا مطلب یہ تھا کہ تنظیم کی آمدن میں سے کھلاڑیوں کو حصہ نہیں ملے گا۔
مارچ میں کرکٹ آسٹریلیا نے تبدیل شدہ یاداشت کے تحت مرد اور خواتین کرکٹرز کی تنخواہوں میں اضافے کی تجویز تو دی تھی لیکن اس کا مطلب یہ تھا کہ تنظیم کی آمدن میں سے کھلاڑیوں کو حصہ نہیں ملے گا۔
تاہم آسٹریلین کرکٹر ایسوسی ایشن نے اسے اور تنخواہوں کے حوالے سے نئی تجویز کو بھی مسترد کر دیا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
اگر کوئی معاہدہ طے نہیں پایا تو آئندہ موسم سرما میں انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز بھی خطرے میں پر سکتی ہے اور اگست میں بنگلہ دیش میں دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز بھی کھیلنی ہے۔