لیونل میسی: بچپن کی محبت شادی میں بدل رہی ہے

،تصویر کا ذریعہAFP
فٹ بال سپر سٹار لیونل میسی اپنی بچپن کی گرل فرینڈ کے ساتھ جمعے کو ارجنٹینا میں اپنے آبائی شہر میں شادی کریں گے۔
میسی اپنے آبائی شہر روزاریو میں روکوزو سے شادی کریں گے۔ ان دونوں کی ملاقات روزاریو میں ہوئی تھی۔
ارجنٹینا کے ایک مقامی اخبار نے اس شادی کو ’صدی کی بہترین شادی' قرار دیا ہے۔
اس شادی میں 260 مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے جن میں بارسلونا کی طرف سے میسی کے ساتھ کھیلنے والے سواریز اور نیمار بھی شامل ہیں۔ زیادہ تر مہمان نجی طیاروں سے روزاریو پہنچے ہیں۔
سکیورٹی کے لیے پولیس کی نفری تعینات کی گئی ہے جبکہ ہوٹل کے اندر ایک نجی سکیورٹی کمپنی کام کرے گی تاکہ بن بلائے مہمانوں کو روکا جا سکے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

،تصویر کا ذریعہAFP/Getty
شادی کے منتظمین کا کہنا ہے کہ کوریج کے لیے 150 صحافیوں کو سپیشل پریس ایریا میں داخل ہونے کے پاس جاری کیے گئے ہیں۔ تاہم ان صحافیوں کو صرف پریس ایریا ہی میں رہنے کی اجازت ہو گی۔
میسی اور روکوزو کی ملاقات کہاں ہوئی؟
30 سالہ میسی کی ملاقات روکوزو کے ساتھ اس وقت ملاقات ہوئی تھی جب وہ پانچ سال کے تھے۔
روکوزو میسی کے بہترین دوست لوکس سیگلیا کی کزن ہیں۔ لوکس بھی پروفیشنل فٹ بالر ہیں۔

،تصویر کا ذریعہCityCenter Rosario
میسی نے بارسلونا کی طرف سے کھیلنے کی پیشکش 13 سال کی عمر میں قبول کی۔ ان کی شرط یہ تھی کہ بارسلونا کلب ان میں گروتھ ہارمون کی قلت کا علاج کرائے گا۔
میسی اور روکوزو بارسلونا میں رہتے ہیں اور ان کے دو بیٹے ہیں۔
شادی کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

،تصویر کا ذریعہAFP
ان کی شادی روزاریو کے سٹی سینٹر ہوٹل میں ہو گی۔ اطلاعات کے مطابق روکوزو روسا کلارا کا تیار کردہ جوڑا پہنیں گی۔ روسا بارسلونا کی بہت مشہور ڈیزائنر ہیں۔
مہمانوں میں بارسلونا کی ٹیم مدعو ہے بشمول جیرلڈ پک اور ان کی پوپ سٹار اہلیہ شکیرا۔
مقامی میڈیا کے مطابق شادی میں ارجنٹینا کے مشہور فٹ بالر میراڈونا کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔









