آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
آئی سی سی کے صدر ششانک منوہر مستعفی
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیئر مین ششانک منوہر صرف آٹھ ماہ کے بعد اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔
59 سالہ ششانک منوہر گذشتہ سال مئی میں دو سال کی مدت کے لیے اس عہدے کے لیے بلا مقابلہ صدر منتخب ہوئے تھے۔
وہ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے دو بار صدر رہ چکے ہیں۔
ششانک منوہر نے ایک بیان میں مستعفی ہونے کی وجہ کو ذاتی وجہ قرار دیا ہے۔
ان کا مذید کہنا تھا کہ انھیں امید ہے کہ آئی سی سی مستقبل میں اونچا مقام حاصل کرے گی۔
دوسری جانب آئی سی سی نے ششانک منوہر کے مستفی ہونے کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں بدھ کو منوہر کا استعفی موصول ہوا ہے۔
ششانک منوہر انڈیا کے جانے مانے وکیل ہیں۔ وہ اس سے قبل سنہ 2008 سے 2011 تک بی سی سی آئی کے صدر رہے۔ جگ موہن ڈالمیا کے انتقال کے بعد انھیں ایک بار پھر اکتوبر 2015 میں بی سی سی آئی کا صدر منتخب کیا گیا تھا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی