جب شہد کی مکھیوں کی وجہ سے کرکٹ میچ رک گیا

کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنبالآخر شہد کی مکھیاں پکڑنے والوں کو بلوایا گیا

سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان جوہانسبرگ میں کھیلا جانے والا کھیل اس وقت روکنا پڑا جب میدان میں شہد کی مکھیوں نے ڈیرہ ڈال لیا۔

تیسرے ایک روزہ میچ کے دوران کھیل کو بیچ میں ہی روکنا پڑا۔

اس سے پہلے کھیل دو مرتبہ تعطل کا شکار ہوا جب شہد کی مکھیوں کی غول کے آنے کی وجہ سے کھلاڑی زمین پر لیٹ گئے۔

پھر 27ویں اوور میں کھیل مکمل طور پر روکنا پڑاآ اس وقت سری لنکا 117 رنز پر کھیل رہا تھا اور اس کے 4 کھلاڑی آؤٹ تھے۔

میدان کے عملے نے آگ بجھانے والے آلات ک مدد سے مکھیوں کو بھگانے کی کوشش بھی کی لیکن کوئی کامیابی نہیں ملی۔

بالآخر شہد کی مکھیاں پکڑنے والوں کو بلوایا گیا۔

مکھیوں کو بھگانے کے بعد ایک گھنٹے کے بعد میچ دوبارہ شروع کیا گیا جو جنوبی افریقہ نے سات وکٹوں سے جیت لیا۔

کرکٹ

،تصویر کا ذریعہReuters

کرکٹ

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشندو مرتبہ شہد کی مکھیوں کی غول کے آنے کی وجہ سے کھلاڑی زمین پر لیٹ گئے