آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
یوراج اور رائینا کا پرانے نوٹ سے مقابلہ
انگلینڈ کے خلاف تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے انڈین ٹی کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا میں دلچسپ باتیں سامنے آئی ہیں۔
وراٹ کوہلی کی کپتانی میں یوراج سنگھ کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی دونوں فارمیٹ میں واپسی ہوئی ہے جب کہ سریش رائینا اور آشیش نہرا ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر بہت سے افراد یوراج، رائینا اور نہرا کی واپسی پر جہاں اطمینان کا اظہار کر رہے ہیں وہیں بعض اس انتخاب پر پرمزاحیہ باتیں کر رہے ہیں۔
سنیل نامی ٹوئٹر ہینڈل سے ایک شخص نے ٹویٹ کیا: 'آشیش نہرا اور یوراج سنگھ ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ٹیم میں منتخب ہوئے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ بی سی سی آئی اب بھی 500 اور 1,000 کے پرانے نوٹوں کو قبول کر رہی ہے۔'
دو ماہ قبل انڈیا میں دو سب سے بڑے کرنسی ٹوٹ کو کالعدم قرار دیے گئے تھے۔
وپن چوہدری نامی ایک صارف نے فیس بک پر لکھا: 'جس طرح یوراج کی شادی میں وراٹ کوہلی خوش ہو کر ناچ رہے تھے۔ میں اسی وقت سمجھ گیا تھا کہ یوراج سنگھ کی واپسی ہوگی۔'
JAnbazhagan ہینڈل سے لکھا گیا: 'گھریلو کرکٹ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے کے بعد یوراج سنگھ نے انڈین کرکٹ ٹیم میں واپسی کی ہے۔'
@ ivinay28 نے ٹوئٹر پر لکھا: یہی وہ وقت ہے جس کا میں انتظار کر رہا تھا۔ انڈین سونامی یوراج سنگھ کے لیے راستہ بنائیں۔ ہی از بیک۔'
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
وش اگروال نے لکھا: 'خاتون خانہ کی قسمت سے آپ کو یہ موقع ملا ہے کہ آپ اپنے ملک اور خود کے لیے لڑیں۔'
معروف کرکٹ کمینٹیٹر ہرش بھوگلے نے لکھا 'یوراج، رائینا اور آشیش نہرا کے انتخاب میں تجربے، کارکردگی اور فٹنس کو دھیان میں رکھا گیا ہے جس کے لیے مبارکباد۔'
ایک شخص نے بروکن کرکٹ نامی کرکٹ ہینڈل سے ایک تصویر ڈالی ہے۔