آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
’خاندان کا جھگڑا باعثِ ندامت ہے‘
پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کے خاندان اور ان کی بیوی کے درمیان اختلافات رواں ہفتے باعثِ موضوع رہے۔
بی بی سی ایشین نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے عامر خان کے والد شاہ خان نے اس جھگڑے کو پریشان کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ انھیں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ اختلاف ختم ہوتا دکھائی نہیں دے رہا ہے۔
یہ اختلاف اس وقت شروع ہوا جب عامر خان کی بیوی فریال مخدوم نے کہا کہ ’عامر کا خاندان ان کے کپڑوں کے حوالے سے اعتراض کر رہا ہے‘۔
فریال نے اس کے بعد سنیپ چیٹ پر عامر خان کے بھائی کی تصویر شیئر کی جس میں وہ بظاہر نشے کی حالت میں فرش پر پڑے دکھائی دے رہے تھے۔
اس کے بعد باکسر عامر خان نے ٹویٹر پر اس واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔
عامر خان کی جانب سے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرنے کے بعد فریال نے سنیپ چیٹ پر تصویر شیئر کرنے کے بعد معذرت کرتے ہوئے کہا 'میں کچھ دیر پہلے شیئر کی جانے والی تصویر پر معذرت کرنا چاہتی ہوں کیونکہ میں غصے میں تھی اور میں نے اس کا جواز پیش کرنے کی ضرورت محسوس کی۔'
شاہ خان کا کہنا ہے 'فریال کو اس بارے میں فون پر معذرت کرنی چاہیے تھی تاہم میں نے ان سے کچھ نہیں سنا۔'
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر فریال میں سلیقہ ہوتا اور وہ چیزوں کو ٹھیک کرنا چاہتیں تو وہ ہمیں فون کر کے کہتیں کہ جو کچھ ہوا اور جو کچھ پوسٹ کیا وہ یہاں ختم ہو جانا چاہیے اور مہربانی کر کے اسے مزید آگے نہ بڑھایا جائے۔'
شاہ خان کا کہنا تھا کہ اس واقعے کے بعد عامر ہمارے پاس آئے اور کہا 'مہربانی کر کے سب کچھ ختم کر دیں اور ان کا یہ کہنا بالکل ٹھیک تھا لیکن آپ یہ دیکھیں کہ عامر کی بیوی نے کیا کر دیا، وہ اس واقعے کو لے کر قومی ٹی وی پر آ گئیں۔
شاہ خان فریال کا آئی ٹی وی پر آنے کا حوالے دے رہے تھے جس میں فریال نے ان کے خاندان کے بارے میں کہ وہ 'بہت جعلی ہیں‘۔
فریال کا ٹی وی پر کہنا تھا 'وہ کہتے ہیں کہ میں نے پلاسٹک سرجری کروائی ہے، وہ مجھے مائیکل جیکسن کہہ کر پکار رہے ہیں اور یہ سب کچھ پڑھ کر اچھا نہیں لگ رہا ہے۔'