آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
اسلام کا مذاق اڑانے پر جمناسٹ پر دو ماہ کی پابندی
برطانوی جمناسٹ اور چار مرتبہ اولمپکس میڈل حاصل کرنے والے ایتھلیٹ لوئی سمتھ پر اسلام کا مذاق اڑانے کے الزام میں دو ماہ کی پابندی عائد کی گئی ہے۔
میڈیا کو لیک کیے جانے والے ایک وڈیو میں جسے لوئی سمتھ نے خود ریکارڈ کیا تھا انہیں اس وقت قہقے لگاتا ہوا دکھایا گیا ہے جب ریٹائرڈ جمناسٹ لیوک کارسن اسلامی عبادات کی نقل اتار رہے ہیں۔
سمتھ جنہوں نے سنہ 2016 کے اولمپکس کھیلوں میں پومل ہارس میں سلور میڈل حاصل کیا تھا بعد میں کہا کہ انہیں اپنے بے وقوفی پر مبنی افعال پر شدید پشیمانی ہے۔
کارسن کی بھی اس وڈیو کی بنیاد پر سرزنش کی گئی۔
سمتھ برطانیہ کے سب سے مشہور جمناسٹ ہیں اور انہیں نے 2012 میں بی بی سی کا سٹرکٹلی کم ڈانسنگ شو جیتا تھا۔
برطانوی جمناسٹکس کے چیف ایگزیکٹیو جین ایلن کا کہنا ہے کہ یہ ایک افسوسناک امر ہے کہ اس سال تاریخی کامیابیاں حاصل کرنے کے لیے ان کی تنظیم کو اس مشکل صورت حال کا سامنا کرنا پڑا ہے جب دو جمناسٹ اس کے ضوابط کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے ہیں۔
تنظیم کا کہنا ہے کہ سمتھ کو دی جانے والی سزا میں ان کی طرف سے ماضی میں کی گئی ضوابط کی خلاف ورزیوں کا بھی عمل دخل ہے۔
ان کی جون میں بھی سرزنش کی گئی تھی جب انہوں نے امریکی جمناسٹ کی تصویر کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا تھا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
اپریل میں انھوں نے برٹش چیمپیئن شپ میں جج کے ایک فیصلہ پر سوال اٹھانے کے بعد معافی مانگی تھی۔