یورپی لیب کے ’لانچ‘ میں تاخیر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ناسا کا کہنا ہے کہ اٹلانٹس خلائی شٹل کے فیول سینسر سسٹم پر جاری کام کی وجہ سے کولمبس لیب کو خلاء میں بھیجنے کا معاملہ فروری تک ملتوی ہو جائے گا۔ ابتدائی طور پر یورپی لیب کو دسمبر میں مدار میں بھیجا جانا تھا لیکن اس کے فیول سینسر میں خرابی کے باعث اس کے لانچ کو ملتوی کر دیا گیا۔ اب کہا جا رہا ہے کہ اسے چوبیس جنوری تک خلاء میں بھیجا جا سکے گا لیکن زیادہ تر ماہرین کا خیال ہے کہ فروی سے پہلے اس کا لانچ ممکن نہیں۔ ناسا کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کے انجنیئروں کو فیول سینسر سسٹم کے الیکٹریکل کنکشن کی مرمت کے لیے مزید وقت درکار ہے۔ فیول سینسر شٹل کے بہت بڑے بیرونی فیول ٹینک کی تہہ میں ہوتے ہیں اور ان کا بنیادی مقصد ایمرجنسی بیک اپ مہیا کرنا ہے۔شٹل کے تین انجنوں کو بغیر ایندھن کے چلانے سے خوفناک دھماکہ ہو سکتا ہے۔ کولمبس لیب انٹرنیشنل سپیس سٹیشن کے سلسلے کی سائنسی کاوشوں میں یورپ کا بڑا حصہ ہے۔اسے امریکہ اور یوروپ کے ٹیکنیشن مشترکہ طور پر جوڑیں گے اور خلا میں بھیجیں گے۔ | اسی بارے میں ایٹلانٹس کی روانگی میں تاخیر07 December, 2007 | نیٹ سائنس خلاء سے شمسی توانائی کا حصول09 December, 2007 | نیٹ سائنس ناسا کے نئے آٹھ سالہ مشن کا آغاز28 September, 2007 | نیٹ سائنس مریخ پر ناسا کا نیا خلائی مشن04 August, 2007 | نیٹ سائنس طوفان کا خطرہ، شٹل کی واپسی21 August, 2007 | نیٹ سائنس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||