BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 17 May, 2007, 13:36 GMT 18:36 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’گنجاپن ناقابل علاج نہیں رہا‘
گنجاپن
زخم بھرنے والے ایک جین کی مدد سے بالوں کی نشوونما بڑھائی جا سکتی ہے
چوہیا کی جلد پر نئے بالوں کے خلیے پیدا کرنے والے امریکی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ انسانوں میں بھی بالوں کا گرنا یا گنجا پن اب شاید ناقابل علاج نہیں رہا۔

اب تک خیال کیا جاتا تھا کہ بال اگانے والے خلیے ایک دفعہ متاثر ہو جائیں تو انہیں تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔

لیکن یونیورسٹی آف پینینسلونیا کے سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے جریدے ’نیچر‘ میں لکھے گئے ایک مضمون میں کہا ہے کہ ایک جین کی مدد سے بالوں کی نشوونما بڑھائی جا سکتی ہے۔

ایک برطانوی ماہر کا خیال ہے کہ اس تحقیق کی مدد سے زخم بھرنے کے بہتر طریقے وضع کیے جا سکتے ہیں۔

انسانی سر پر خلیوں کے ایک لاکھ چھوٹے چھوٹے مجموعے ہوتے ہیں، جن میں ہر ایک سے ایک بال اگتا ہے۔ خلیوں کے یہ مجموعے حمل کے ابتدائی مرحلوں میں ایمبریو (جنین) پیدا کرتا ہے اور خیال کیا جاتا تھا کہ خلیوں کے ان مجموعوں کی جگہ بعد میں زندگی بھر نئے خلیے نہیں آتے۔

تاہم پینینسلونیا یونیورسٹی کی ٹیم نے بالوں کی نشوونما کرنے والے خلیوں کی دوبارہ پیداوار کے لیے ایک ایسا جین دریافت کیا ہے جو دراصل زخموں کو بھرنے کا کام کرتا ہے۔

تجربے کے دوران ایک چوہیا کی بیرونی جلد سے کچھ ٹکڑے علیحدہ کیے گئے اور دیکھا گیا کہ متاثرہ جگہوں پر زخم بھرنے کے ساتھ ساتھ بالوں کے نئے خلیے بھی وجود میں آئے۔ مزید تصدیق کے لیے زخم بھرنے والے جین کی اثر پذیری کو روکا گیا تو مشاہدے میں آیا کہ بالوں کے نئے خلیے بھی نہیں بنے۔

اسی بارے میں
بال نوچنے کی بیماری کے اسباب
30 September, 2006 | نیٹ سائنس
شیمپو کا اثرماں کے پیٹ تک
07 December, 2004 | نیٹ سائنس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد