ایورسٹ کی چوٹی سے کال آئے گی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایک برطانوی کوہ پیما راڈ بابر بلند ترین مقام سے فون کرنے کے کے لیے ایورسٹ کی چوٹی سر کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ ہفتوں کی تیاری کے بعد بابر اب ایورسٹ کے بیس کیمپ پر موجود ہیں اور چڑھائی شروع کرنے سے قبل اپنے آلات چیک کر رہے ہیں۔ کوہ پیماؤں کی یہ ٹیم پندرہ مئی سے چڑھائی شروع کرے گی اور توقع کی جا رہی ہے کہ وہ آٹھ روز میں اپنی منزل پر پہنچیں گے۔ بابر وسط اپریل میں ایورسٹ کے بیس کیمپ پر پہنچے تھے اور اس کے بعد سے اپنے آپ کو بلندی کا عادی بنا رہے ہیں۔ انہوں نے نے بی بی سی کو بتایا کہ پچاس قدم بغیر سانس لیے چلنے کے قابل ہونے میں تین روز لگے۔ ایورسٹ کی چوٹی سے موبائل فون استعمال کرنا چین کی طرف سے ایک بیس سٹیشن کی تعمیر کے بعد ممکن ہوا جو ایورسٹ کی شمالی کگر کی حد میں ہے۔ ہمالیہ میں ٹیلی فون کی سروس چینی فوج کی ایورسٹ کے بیس کیمپ پر موجودگی کی وجہ سے بھی بہتر ہوئی ہے جو اولمپک کی مشعل چوٹی پر لے کر جانے کی تیاری کر رہی ہے۔ | اسی بارے میں انٹرنیٹ کوہ ہمالیہ کے دامن میں01 November, 2003 | نیٹ سائنس ایورسٹ سر کرنے کا نیا عالمی ریکارڈ21 May, 2004 | نیٹ سائنس ایورسٹ: اموات پر تشویش25 August, 2006 | نیٹ سائنس ہمالیہ کو بچانےکی اپیل10 July, 2005 | نیٹ سائنس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||