چاند پر مستقل ٹھکانے کا منصوبہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ کے خلائی ادارے ناسا نے کہا ہے کہ وہ چاند پر ایک مستقل ٹھکانہ بنانے کے لیے کام شروع کرنے والا ہے۔ اس منصوبے پر کام دوہزار بیس میں خلاء بازوں کے چاند پر دوبارہ پہنچنے کے بعد شروع ہوگا۔ امریکہ نے یہ بات پہلے ہی کہی تھی کہ وہ سنہ 1972 کے اپالو مشن میں پوری طرح کامیابی حاصل کرنے کے لیے ایک نیا لونر خلائی کرافٹ تیار کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔ ابھی اس نئے ٹھکانے کی شکل و صورت اور خلابازوں کے کام کاج کے طور طریقوں بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ ابھی یہ بھی نہیں پتہ ہے کہ مجوزہ مرکز کب کام کرنا شروع کریگا۔ ناسا کے سینئر افسر سکاٹ ہورووز نے بتایا ہے ' ہم چاند پر ایک نیا مرکز بنانے جارہے ہیں۔، ایجنسی کے نائب سربراہ شانا ڈیل کا کہنا تھا کہ چاند کے متعلق نئی حکمت عملی پہلے سے بالکل مختلف ہوگی۔ ناسا نےفیصلہ کیا ہے کہ خلائی تحقیق کے لیے پہلے کی طرح مختصر دوروں کے بجائے اب ایک مستقل سٹیشن کی ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں اس نے دوسرے ممالک اور تاجروں سے مدد کی بھی درخواست کی ہے۔ کولمبیا خلائی شٹل تباہ ہونے کے بعد امریکی صدر نے اعلان کیا تھا کہ وہ خلاء بازوں کو دوہزار بیس تک دوبارہ چاند پر بھیجیں گے۔ گزشتہ اگست میں ناسا نے اعلان کیا تھا کہ چاند پر انسانوں کے لے جانے کے لیے 'لاک ہیڈ مارٹن کارپوریشن، امریکہ کے لیے ایک نیاخلائی جہاز بنائیگی۔ | اسی بارے میں انسان دوبارہ چاند پر جائے گا20 September, 2005 | نیٹ سائنس کیا چاند پر پھول اگانا ممکن ہوگا؟12 April, 2006 | نیٹ سائنس ’سمارٹ ون‘ چاند سے ٹکرا گیا03 September, 2006 | نیٹ سائنس چاند پر گھر بنائیں یا نہ بنائیں19 October, 2006 | نیٹ سائنس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||