BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 06 November, 2006, 04:06 GMT 09:06 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
نیروبی میں ماحولیات پر اجلاس
فصلوں کی پیداوار متاثر ہوگی: اقوام متحدہ
نیروبی میں ماحولیات پر ہونے والی کانفرنس سے قبل اقوام متحدہ نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں براعظم افریقہ پر گلوبل وارمِنگ کے اثرات کے بارے میں وارننگ دی گئی ہے۔

گلوبل وارمِنگ درجۂ حرارت میں غیرمعمولی تبدیلیوں کو کہتے ہیں جو کہ انسان کی مصنوعی زندگی کی وجہ سے آب و ہوا میں پھیلنے والی آلودگی کی پیداوار سمجھا جارہا ہے۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے گلوبل وارمِنگ کی وجہ سے افریقہ میں جہاں فصلوں کی پیداور میں کافی کمی آسکتی ہے وہیں دوسری جانب سمندر کے ساحل پر واقع کئی شہروں کے ڈوب جانے کا خطرہ پیدا ہورہا ہے۔

سن 1992 میں ریئوو میں ہونے والے ماحولیاتی کانفرنس کے بعد سے نیروبی میں منعقد کیا جانے والا اس موضوع پر بارہواں اجلاس ہے جس کے لئے مندوبین نیروبی پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ
 گلوبل وارمِنگ کی وجہ سے افریقہ میں جہاں فصلوں کی پیداور میں کافی کمی آسکتی ہے وہیں دوسری جانب سمندر کے ساحل پر واقع کئی شہروں کے ڈوب جانے کا خطرہ پیدا ہورہا ہے۔
اقوام متحدہ نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ آلودگی پھیلانے والے گرین ہاؤس گیسوں کے فضا میں اخراج کی مقدار میں مسلسل اضافہ ہوا ہے اور اس کا نقصان افریقی ممالک میں زیادہ ہوگا۔

جہاں مکئی اور گیہوں جیسے فصلوں کی پیداوار کم ہونے کا اندیشہ ہے وہیں لاگوس، دارالسلام اور کیپ ٹاؤن شہروں کے سمندر میں ڈوب جانے کا خطرہ بھی ہے۔

رپورٹ کے مطابق غریب ممالک دریاؤں اور سمندری ساحل کو محفوظ بنانے کی کوششیں کریں، آبی وسائل کے تحفظ کو یقینی بنائیں، فطری تحفظ پر دھیان دیں یعنی مثال کے طور درخت لگائیں، ایسی فصلیں اگانے کے بارے میں سوچیں جو زیادہ درجۂ حرارت کا سامنا کرسکیں، عوام کو پانی بچانے کی ترکیب کے بارے میں آگاہ کریں، وغیرہ۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ سن 2080 تک افریقہ کے ساحل پر سمندری سطح کے اوپر اٹھنے سے کئی شہروں میں لگ بھگ ستر ملین افراد متاثر ہوں گے اور کئی شہر ڈوب جائیں گے۔

نیروبی میں ہونے والے ماحولیات پر اجلاس اقوام متحدہ نے منعقد کیا ہے۔ بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ مندوبین کی کوشش ہوگی کہ غریب ممالک کو گلوبل وارمِنگ سے نمٹنے کی آسان تجاویز پیش کریں۔

ماحولیاتی کانفرنس
امریکہ کی موسمیاتی کانفرنس کو وارننگ
عالمی حدت اضافہ
حدت میں اضافہ ایک حقیقت، ذمہ دار انسان
انسان اور تبدیلیاں
انسان خود بھی آب و ہوا کی تبدیلی پر اثر انداز
ماحول کو خطرہ ہے
سیلاب اور خشک سالی بڑھے گی: سروے
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد