شرابی والدین کے بچے مشکل میں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
شراب کے عادی خاندان کے بچوں کو جذباتی اور زہنی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایسے بچوں میں نشہ آور مشروبات ،گولیاں استعمال کرنے اور جوا کھیلنے کا رجحان زیادہ ہوتا ہے۔ صحت سے متعلق سہولیات مہیا کرنے والوں کا کہنا ہے کہ ایسے بچوں کی ابتدائی زندگی الجھن، خوف، پریشانی، شرم اور بعض اوقات جسمانی اور جنسی مسائل سے بھری ہوتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پچپن فیصد گھریلو تشدد ان گھروں میں ہوتا ہے جن میں نشہ آور مشروب کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اس رپورٹ کے مرتب کرنے میں ڈاکٹروں اور تھراپی کرنے والوں کی رائے لی گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نشہ آور مشروب استعمال کرنے والے والدین کے بچوں کو اپنی آخری عمر میں بھی شدید نوعیت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ نشے کے عادی خاندانوں کی ہر تیسری بیٹی کو جسمانی بد سلوکی اور ہر پانچویں بیٹی کو جنسی بدسلوکی سے گزرنا پڑتا ہے۔ اور یہ ان گھروں کے مقابلے میں چار گنا زیادہ ہے جہاں نشے کا استعمال نہیں کیا جاتا۔ ایسے بچے مختلف طریقوں سے ان حالات سے نمٹنے کی کوشش کرتے ہیں جیسا کہ چند اس ماحول سے بھاگ جاتے ہیں اور اپنے تجربات سے سیکھتے ہیں۔ اپنے تجربات سےسیکھنے والے بچے بہت ہی شفیق اور مہربان ثابت ہوتے ہیں۔ اصل مسئلہ ان بچوں کو ہوتا ہے جنہیں ان مسائل کا براہ راست سامنا ہوتا ہے۔ ایسے بچے خود کو غیر محفوظ اور ناکامیاب تصور کرتے ہیں۔ ان بچوں کو اپنے تعلقات مضبوط بنانے کے لیئے زیادہ محنت کرنی پڑتی ہے۔ گزشتہ تحقیق کے مطابق نشے کے عادی خاندانوں کے ستر فیصد بچوں کو ان مسائل کا سامنا کرنا پڑتا تھا جن میں سے آدھے اس نشے کو اپنا لیتے تھے اور آدھے نشے کے عادی افراد سے ہی شادی کر لیتے تھے۔ ڈاکٹر مائیکل برسٹو کا کہنا ہے کہ یہ غلط فہمی بڑے پیمانے پر پائی جاتی ہے کہ نشہ آور چیزیں صرف نشے کے لیئے استعمال کے جاتی ہیں اور اس سے نقصان صرف استعمال کرنے والوں کو ہوتا ہے۔ مگر ایسا بلکل نہیں ہے کیونکہ نشہ کرنے والوں کے خاندان کو بھی اس کے نتائج بھگتنا پڑتے ہیں۔ ویسٹ آف انگلینڈ کی یونیورسٹی کے پروفیسر مارٹن پلانٹ کا کہنا ہے کہ یہ تحقیق حیرت ناک نتائج پر مبنی نہیں ہے مگر اصل بات یہ ہے کہ اس سے نمٹا کیسے جائے۔ ایسے بچوں کو ہمت کر کے اس چکر سے نکلنا ہو گا اور خود کو نشے کے ہاتھوں اپنے والدین کی طرح تباہ ہونے سے بچانا ہو گا۔ | اسی بارے میں ’زلزلے کے یتیم‘28 May, 2006 | پاکستان بچوں پر دہشت گردی کے الزامات30 May, 2006 | پاکستان بچوں کے لیئے 90 منٹ ورزش21 July, 2006 | نیٹ سائنس منشیات کے عادی برطانوی مسلمان 15 July, 2006 | قلم اور کالم | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||