ڈل کمپیور: بیٹریاں ٹھیک نہیں؟ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ڈیل نامی کمپنی نے ایک فنی خرابی کے باعث لاکھوں کی تعداد میں اپنے نوٹ پیڈ کمپیوٹر کی بیٹریاں واپس منگوا لی ہیں اور اس بات کی تفتیش جاری ہے کہ کیا اس مسئلے کی وجہ سے باقی برانڈ بھی متاثر ہوں گے۔ اس ہفتے اس خطرے کے باعث کہ بیٹریاں آگ پکڑ سکتی ہیں سونی نامی کمپنی نے تقریبا چالیس لاکھ ’لیتھیم آئم بیٹریاں‘ واپس منگوا لی ہیں۔ اب امریکہ میں صارفین کے تحفظ کے لیے بنایا جانے والا کمیشن اس بات کا پتا چلانے کی کوشش کر رہا ہے کہ اگر یہ بیٹریاں دوسری کمپنیوں کے لیپ ٹاپس میں لگی ہوں گی تو کیا ان میں بھی آگ لگنے کا مسلئہ پیدا ہو سکتا ہے ۔ سونی کے مطابق وہ قانونی وجوہات کی بنا پر باقی کمپنیوں کے نام بتانے سے قاصر ہے۔ کمپیوٹر بنانے والی کمپنیاں جیسا کہ فیوجیتسو اور لینوو گروپ لمیٹڈ نے کہا ہے کہ اگرچہ وہ بھی اپنی کچھ مصنوعات میں سونی کی ’لیتھیم آئم بیٹریاں‘ استعمال کرتی ہیں لیکن ان کے نوٹ بک کمپیوٹر اس طرح تیار کیے جاتے ہیں کہ وہ زیادہ گرم نہ ہوں۔ ان دونوں کمپنیوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بیٹریاں واپس نہیں منگوا رہیں۔ ہیولٹ پیکارڈ نے بھی کہا ہے کہ وہ سونی کی بیٹریاں اپنے نوٹ بک کمپیوٹرز میں استعمال نہیں کرتی اس لیے وہ بیٹریاں منگوانے کے اس عمل سے متاثر نہیں ہوں گے۔ سونی کے مطابق انہوں نے یہ بیٹریاں وائیو نوٹ بکس میں بھی استعمال کی ہیں۔ سونی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ’ کچھ وائیو نوٹ بک سیریز میں ان بیٹریوں کا استعمال ہوا ہے لیکن تاحال انہیں کہیں سے بھی ان مصنوعات کی طرف سے کوئی شکایت نہیں ملی‘۔ انہوں نے کہا ہے کہ’ سونی وائیو کا ڈیزائن حفاظتی خطوط پر وضع کیا گیا ہے اور ان میں سے کسی قسم کا دھواں نکلنے یا آگ نکلنے کا خطرہ نہیں ہے۔ بیٹری چارج کرنے کا جو طریقہ وائیو استعمال کرتی ہے وہ ڈیل سے مختلف ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس خرابی کا تعلق ڈل کے کمپیوٹر میں بیٹریاں لگانے کے طریقے سے ہے۔ سونی کی لیتھیم آئم بیٹریاں ڈیل کے ان کمپیوٹرز میں استعمال ہوئی ہیں جو کہ اپریل 2004 سے جولائی 2006 کے دوران مارکیٹ میں آئے ہیں۔ ڈیل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس عرصے کے دوران فروخت ہونے والے پندرہ فیصد کمپیوٹر اس مسئلے سے متاثر ہیں۔ کمپیوٹر واپس منگوانے کا عمل اس وقت شروع ہوا جب کمپنی کو کمپیوٹر کے زیادہ گرم ہونے کی چھ شکایات موصول ہوئیں۔ کمپنی متاثرہ صارفین کو مفت کمپیوٹر تبدیل کر کے دے رہی ہے۔ امریکہ میں صارفین کی حفاظت کے لیے بنائے گئے کمیشن کا کہنا ہے کہ یہ تاریخ میں بجلی کی مصنوعات کو واپس منگوانے کا سب سے بڑا واقعہ ہے۔ کمیشن کے مطابق انہوں نے2003 سے 2005 کے درمیان ایسے 339 واقعات کا پتا چلایا ہے جن میں لیتھیم بیٹریوں کے استعمال کے باعث لیپ ٹاپ اور موبائل فون زیادہ گرم ہو گئے تھے۔ | اسی بارے میں سستا کمپیوٹر مارکیٹ میں 29 March, 2004 | صفحۂ اول نیا دشمنِ جان29.01.2003 | صفحۂ اول کمپیوٹر توڑ مقابلہ28 September, 2003 | صفحۂ اول | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||