BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 19 May, 2006, 15:10 GMT 20:10 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انسان اور چمپنزی کا رشتہ پرانا
سائنسدانوں کا کہنا ہے ارتقائے انسانی ایک پیچیدہ ترین عمل تھا
ایک حالیہ تحقیق کے مطابق انسان اور چمپنزیوں کی نسل جدا ہونے کا عمل پہلے کے نظریات کے برعکس اتنی پرانی بات نہیں ہے۔

چمپنزی اور انسانوں کے ڈی این اے کے حالیہ تجزیے سے اشارہ ملتا ہے کہ نسل جدا ہونے کا عمل ساڑھے پانچ ملین سال سے کم ہے۔

یہ تحقیق سائنس نامی جریدے میں شائع ہوئی ہے۔ تحقیق کرنے والی ہارورڈ میڈیکل سکول اور ہارورڈ کی ٹیم کا کہنا ہے کہ انسانوں کی ابتدائی شکل اور اب موجودہ چمپنزیوں کے درمیان باہم تولیدی عمل اربوں کھربوں سال تک جاری رہا ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے ارتقائے انسانی ایک پیچیدہ ترین عمل تھا۔ ان کے مطابق ابھی اس نظریے کو ثابت تو نہیں کیا جاسکا ہے لیکن وہ اس کی وضاحت کرسکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق انسانوں اور چمپنزیوں کی نسل علیحدہ ہونے کا عمل نہاحی آہستہ آہستہ صدیوں تک جاری رہا ہے۔

انسانوں اور چمپنزیوں کے ڈی این اے کی ترتیب میں بہت مشابہت پائی جاتی ہے۔

ابھی تک ارتقائے انسانی کا وہ وقت تو معلوم نہیں کیا جاسکا ہے جب دو نسلوں نے ایک دوسرے سے علیحدہ ہوکر الگ الگ طرز کی زندگیاں شروع کیں تاہم سائنسدان کہتے ہیں کہ ایسا کرنا ممکن ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ وہ اب تک انسانی ارتقاء پر کی گئی تحقیق کو ایک قدم آگے لے گئے ہیں۔

امریکی تحقیق کے مطابق انسان اور چمپنزی کی نسلیں الگ ہونے کا عمل ساڑھے پانچ ملین سال سے کم اور چھ ملین سال سے زیادہ پرانا نہیں ہے یعنی یہ عمل ساڑھے اب سے پانچ ملین سال سے چھ ملین سال پہلے ہوا ہے۔

اس سے پہلے کی گئی تحقیق میں کہا گیا تھا کہ یہ عمل ساڑھے سات ملین سال سے بھی پہلے ہوا ہے تاہم اب نئی تحقیق اس اعداد و شمار کی نفی کرتی ہے۔

اسی بارے میں
گوریلوں میں اوزار کااستعمال
02 October, 2005 | نیٹ سائنس
قطب شمالی کی برف میں کمی
29 September, 2005 | نیٹ سائنس
وھیل شارک کی زندگی کے راز
25 September, 2005 | نیٹ سائنس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد