BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 09 December, 2005, 02:02 GMT 07:02 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
نئے سمندر کے جنم کے امکانات
افریقہ میں صحارہ کا ریگستان
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے جنوبی ایتھوپیا میں ایک نئے سمندر کے جنم کے امکانات کا مشاہدہ کیا ہے۔

سانسدانوں کی ایک ٹیم نے ملک کے افار علاقے میں گزشتہ ستمبر صرف تین ہفتوں کے دوران آٹھ میٹر چوڑائی کی ایک خلیج بنتی دیکھی۔

ان کا خیال ہے کہ یہ خلیج یا دراڑ ایک ایسے ارضیاتی عمل کا نتیجہ ہے جو مشرقی ایتھوپیا کو براعظم افریقہ کے دیگر حصے سے الگ ہونے کا پیش خیمہ ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اگر ایسا ہوا تو زمین میں یہ خلیج ایک سمندر کی شکل اختیار کرلے گی۔ انہوں نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ صرف تین ہفتے میں ساٹھ کلومیٹر طویل یہ دراڑ بنتی ہی چلی گئی۔

یونیورسٹی آف لندن کے روائل ہولووے کالج کی سائنسدان سِنڈی ایبِنگر نے کہا کہ اس مطالعے کے لیے خلائی سائنس کی مدد لی گئی جس سے ارضیاتی تبدیلی کے عمل کا پتہ چلتا ہے۔

سائنسدان اس بات پر اتفاق کرتے ہیں کہ اٹلانٹِک جیسے بڑے بڑے موجودہ سمندر تب پیدا ہوئے تھے جب کروڑوں سال قبل ماضی میں بڑے براعظم ٹوٹ کر ایک دوسرے سے الگ ہوگئےتھے۔

بلکہ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ شمالی امریکہ اور یورپ کے براعظم ابھی بھی ایک دوسرے سے دور ہوتے جارہے ہیں اور ان کی رفتار کچھ اتنی ہی ہے جتنا کہ ناخون کے بڑھنے کی رفتار ہوتی ہے۔

ماہرین ارضیات سمجھتے ہیں کہ ایتھوپیا کے افار علاقے میں ارضیاتی تبدیلی کا کچھ ایسا ہی عمل جاری ہے۔ اس علاقے میں انسان نہیں بستے ہیں۔

گزشتہ ستمبر میں سمندر بننے کا عمل اس وقت سے شروع ہوا جب وہاں چودہ تاریخ کو ایک زلزلہ آیا اور اس کے جھٹکے کئی ہفتوں تک آتے رہے۔

ڈاکٹر ایبِنگر کہتی ہیں کہ ایک ہفتے کے اندر پھر وہاں آتش فشاں پھٹنے لگا جس کے بعد زمین میں دراڑیں پیدا ہوگئیں جن میں کچھ ایک میٹر سے بھی زیادہ چوڑی تھیں۔

وہ کہتی ہیں: ’سیٹلائٹ کی مدد سے ہم ارضیاتی تبدیلی کو دیکھ سکتے ہیں اور ایک ہفتے کے اندر ہمیں یہ دکھائی دینے لگا کہ ساٹھ کیلومیٹر طویل دراڑ پیدا ہوگئی ہے جس کی چوڑائی اس کے مرکز میں آٹھ میٹر تھی۔‘

انہوں نے کہا: ’ایسا لگتا ہے کہ ہم نے ایک سمندر کی تخلیق کا مشاہدہ کیا ہے۔‘

اسی بارے میں
مریخ پر جما ہوا سمندر ہے
22 February, 2005 | نیٹ سائنس
نئی نسل کی مچھلیاں دریافت
08 August, 2004 | نیٹ سائنس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد