 |  کنیری |
امریکہ میں ایک نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ پرندوں کو اُن کی قسم کے علاوہ دوسری آوازیں بھی سکھائی جاسکتی ہیں۔ امریکی سائینسدانوں کی ایک ٹیم کنیری نامی پرندوں کی ایک قسم پر کئے گئے تجربات کے نتائج پر اس وقت حیران رہ گئی جب یہ پتہ چلا کہ ان پرندوں نے کمپیوٹر سے بجائے جانے والی چند دھنیں سیکھ لیں۔ تاہم ان پرندوں نے یہ دھنیں اپنی نسل کی انداز یا طرز کے مطابق ڈھال کر سیکھیں۔ سائینسدانوں کا خیال ہے کہ اس طرح انہیں یہ سمجھنے میں مدد ملے گی کہ پرنسے گانیں کس طرح سیکھتے ہیں۔ اس تجربے کا ایک دلچسپ پہلو یہ تھا کہ ان پرندوں نے کمپیوٹر سے جو دھنیں سیکھی تھیں وہ بالغ ہونے کے بعد ترک کردیں۔ تحقیق کے مطابق نوجوان پرندے کسی قریبی بالغ پرندے کی آواز کی نقل کرکے گانیں سیکھتے ہیں۔ یہ عمل بہت طویل ہوتا ہے اور اس میں چھ سے آٹھ ماہ تک کا عرصہ لگ جاتا ہے۔ |