سگریٹ نوشی کے خلاف مہم | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
یورپی یونین سگریٹ نوشی کی حوصلہ شکنی کرنے کے لیے ایسی تصاویر کا اجراہ کرنے والی ہے جن کو دیکھ کر امید کر جا رہی ہے کہ سگریٹ نوشوں کی ایک بڑی تعداد خوف زدہ ہو کر سگریٹ نوشی ترک کرنے پر آمادہ ہو جائے گی۔ یورپی یونین کے حکام کے مطابق ان تصاویر میں، جن کو کینسر زدہ پھیپڑوں کے عکس شامل ہیں۔ ان تصاویر کو سگریٹ نوشی کے خلاف واننگز کے ساتھ سگریٹ کی ڈبیوں پر شائع کیا جائے گا۔ یورپین یونین میں شامل ملکوں کو بھی کہا جا رہا ہے کہ وہ سگریٹ بنانے والی کمپنیوں کو ان تصاویر کو سگریٹ کی ڈبیوں پر شائع کرنے کے لیے مجبور کریں۔ محققین کا کہنا ہے کہ چار سال پہلے کینیڈا میں بھی اس طرح کی مہم شروع کی گئی تھی جس کے بعد ہر دس میں سے چار سگریٹ نوش سگریٹ نوشی ترک کرنے پر آمادہ ہو گئے تھے۔ سگریٹ نوشی سے ہر سال یورپ میں پانچ لاکھ لوگوں کی اموات واقع ہو تی ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||