آب و ہوا کا نظام ایک معمہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برطانیہ کے ایک سرکردہ سائینسدان نے خبردار کیا ہے کہ انسان نے ابھی تک ایسے کئی قدرتی نظام کو نہیں سمجھا جو کرہ ارض پر زندگی کی بقا کے لئے خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں۔ پروفیسر شلن ہیوبر نے کہا ہے کہ ماحولیات سے متعلق کئی بہت اہم مسائل کو اب تک بخوبی نہیں سمجھا جاسکا۔ ان کا کہا کہ مثال کے طور پر مون سون آب و ہوا کا ایک سسٹم ہے جو بہت تیزی کے ساتھ تبدیل ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاروں کی زمین کے ساتھ ممکنہ ٹکراؤ کے تدارک کی کوششوں کے ساتھ ساتھ ان مسائل کو سمجھنا بھی ضروری ہے۔ پروفیسر شلن ہیوبر جو برطانیہ میں آب وہوا پر تحقیق کے ادارے کے ریسرچ ڈائریکٹر ہیں، سٹاک ہوم میں ایک سیمینار سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک بارہ ایسے مسائل کی نشاندہی کی جا چکی ہے جو دنیا میں بڑے پیمانے پر بہت تیزی سے خطرناک تبدیلیاں رو نما کر سکتے ہیں لیکن سائینسدانوں کو ان مسائل کے بارے میں بہت کم علم ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||